Nokia X2 is available in Pakistan now

Nokia X2 Is Available In Pakistan Now

نوکیا کا آخری اینڈرائیڈ فون ایکس2 فروخت کے لیے تیار!

مائیکروسافٹ نے حال ہی میں نوکیا اینڈرائیڈ پروگرام کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ، کمپنی کے سی ای او ستیا نڈیلا کا کہنا تھا کہ نوکیا کی ایکس سیریز کے ڈئزائن کو ونڈوز فون ڈؤائسس میں تبدیل کر دیا جائے گا۔تاہم نوکیا ایکس 2 کے متعلق کسی قسم کی پالیسی کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔جس کی آمد کے متعلق اعلان تو کیا گیا تھا مگرحکمت عملی کی تبدیلی تک مارکیٹ میں لانچ نہیں کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)


لیکن اب تازہ ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ فون کچھ مارکیٹوں میں فروخت کے لیے دستیاب ہے جن میں روس اور پاکستان کی ماکیٹ شامل ہے۔ پاکستان میں یہ سمارٹ فون 15,490 روپے کی قیمت میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

مائیکروسافٹ کی جانب سے نوکیا ایکس 2 کے متعلق کوئی بھی حتمی بیان سامنے نہیں آیا مگر اس سے زیادہ مزید کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہو سکتا کہ نوکیا ایکس 2 نوکیا کا آخری اینڈرائیڈ فون ہوگا۔
اس فون کا تفصیلی جائزہ پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے.

تاریخ اشاعت: 2014-08-01

More Technology Articles