Note Edge wont be a cheap device

Note Edge Wont Be A Cheap Device

’’نوٹ ایج ‘‘کا شمار مناسب قیمت کے فونز میں نہیں ہوگا

سامسنگ کا حال ہی میں ریلیز ہونے والا نوٹ ایج جرمنی میں ایڈوانس آڈرز کے لیے پیش کیا جا چکا ہے۔اس کی قیمت 1,000یورو ہوگی، یعنی تقریباََ 135,000روپے!!!ْ
جبکہ دوسری طرف سامسنگ کا دوسرا ریلیز ہونے والا فون گلیکسی نوٹ 4، 26 ستمبر کو چین میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ یہ بات بھی سننے میں آرہی ہے کہ اسی تاریخ کو یہ فون جنوبی کوریا میں بھی دستیاب ہوگا۔

چائنہ موبائل نوٹ 4 کے دو ورزن فروخت کے لیے پیش کرے گا۔ ’ ریگولر ‘ N9100 جو کہ 878 ڈالر کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا 4G کو سپورٹ نہیں کرے گا۔ جبکہ اس کا دوسرا ورزن N9108 چائنہ موبائل کے 4G نیٹ ورک کو سپورٹ بھی کرے گا اور یہ 846 ڈالر کی قیمت پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-09-18

More Technology Articles