OnePlus Two Will Arrive in Q3 of This Year

OnePlus Two Will Arrive In Q3 Of This Year

ون پلس کا نیا سمارٹ فون ون پلس ٹو

ون پلس ون کے بعد ون پلس ٹو بھی جلد ہی مارکیٹ میں آ جائے گا۔ بلوم برگ کی رپورٹ جس میں چینی سٹارٹ اپ کا ذکر تھا، ا سمیں ون پلس ٹو کا ذکربھی تھا ، رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ون پلس ٹو اس سال کی تیسری سہ ماہی میں منظر عام پر آئے گا۔ مزید یہ کہ نیا سیٹ پرانے سیٹ سے کافی سستا ہوگا۔

(جاری ہے)


بلوم برگ کے مطابق پچھلے سال ون پلس ایک ملین کی تعداد میں فروخت ہواتھا۔ اندازہ ہے کہ اس سال یہ تین سے پانچ ملین تک فروخت ہو گا جبکہ اگلے سال دس ملین یونٹ فروخت ہونگے۔ ون پلس ٹو کے حوالے سے ابھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم اگر یہ سمارٹ فون واقعی اس سال کی تیسری سہ ماہی میں منظر عام پر آئے گا تو اس سے کافی پہلے اس کی تمام تفصیلات بھی سامنے آ جائیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-17

More Technology Articles