Photos of Sony Xperia Z4 digitizer emerge

Photos Of Sony Xperia Z4 Digitizer Emerge

سونی ایکسپیریا زی 4 کی تصاویر منظرِ عام پر آگئیں!

سونی کے نئے Xperia Z4 کی کچھ تصاویر منظرِ عام پر آئیں ہیں۔ یہ فون ٹچ ایل سی ڈی ڈیجیٹائزر کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔
پہلے سامنے آنے والی کچھ افواہوں کے مطابق یہ فون 5.5 انچ کیو ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔لیکن اب سامنے آنے والی تصاویر سے ظاہر ہو رہا ہے کہ یہ فون بھی سونی ایکسپیری زی 3 کی سائز کی سکرین کو سپورٹ کرے گا۔لیکن ایک بات جو کہ نئی ہے وہ اس کا 2560x1440 پکسل کے ساتھ ڈسپلے ہے۔

سونی ایکسپیریا زی 4

بغور جائزہ لینے سے یہ پتہ چلا ہے کہ ایکسپیریاZ4 میں ایکسپیریا Z2کی طرح سٹیریو سپیکر سامنے کے پینل پر چھوٹی سی سٹرپ پر موجود ہونگے۔

(جاری ہے)


جبکہ کیمرہ، وسیع روشنی اور فون میں پائے جانے والی سینسر کی جگہ تبدیل کی گی ہے۔ فون جنوری 2015 میں Las Vegas میں ہونے والی سی ای ایس میں پہلی دفعہ پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-11-18

More Technology Articles