Pre orders of iPhone 6 and iPhone plus start

Pre Orders Of IPhone 6 And IPhone Plus Start

ایپل کے سٹور پر آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس کے ایڈوانس آڈر شروع کر دیے گئے

اگر آپ بھی ایپل کے نئے آئی فون حاصل کرنے کے لیے بے چین ہیں تو جلدی کیجیے کیونکہ امریکہ میں ایپل کے آن لائن سٹور نے ان دونوں فونز کے لیے اڈوانس آڈر کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
آئی فون 6 کے 16, 64,اور 128 جی بی کے ورزن بالترتیب 199 ڈالر، 299 ڈالر اور 399 ڈالر کی قیمت میں دستیاب ہونگے جبکہ آئی فون 6 پلس یہی تین ورزن 299 ڈالر، 399 ڈالر اور 499 ڈالر کی قیمت میں دستیاب ہونگے۔

(جاری ہے)

یہ قیمتیں دو سال کے کنٹریکٹ کے ساتھ AT&T، ویریزون،ٹی موبائل اور سپرنٹ پر دستیاب ہونگے۔
ایپل ٹی موبائل کے کنیکشن کے ساتھ یہ تینوں ورزنز off-contract قیمتوں کے ساتھ بھی پیش کر رہا ہے۔ off-contract قیمتوں کے مطابق آئی فون 6 ، 649 ڈالر، 749 ڈالر اور849 ڈالر میں دستیاب ہونگے جبکہ آئی فون 6 پلس کے تینوں ورزن 749 ڈالر، 849 ڈالر اور 949 ڈالر کی قیمتوں میں دستیاب ہونگے۔

تاریخ اشاعت: 2014-09-15

More Technology Articles