QMobile Introduced Window Phone W1

QMobile Introduced Window Phone W1

کیو موبائل نے ونڈوز سمارٹ فون ڈبیلو1 (W1)متعارف کرا دیا

پاکستان کے نمبر ایک سمارٹ فون کمپنی برانڈ کیوموبائل نے مائیکروسافٹ ونڈوز فون آپریٹنگ سسٹم اور کوالکم پروسیسر سمارٹ فون متعارف کرایا ہے۔ کیو موبائل کے ڈبیلو 1(W1)کی قیمت کافی کم یعنی صرف 7900 روپے ہے۔ ڈبیلو1 میں کوالکم سنیپ ڈریگن ایم ایس ایم 8212 پروسیسر اور ونڈوز فون 8.1 آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے۔
پاکستان کی موبائل فون مارکیٹ میں سمارٹ فون کے حوالے سے کیوموبائل کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔

کیوموبائل نے ہمیشہ نئے رجحان کے حامل جدید ترین سمارٹ فون متعارف کرائے ہیں۔ کیو موبائل نے پاکستان کی سمارٹ فون انڈسٹری میں قیمت اور سٹائل کے حوالے سے بڑے پیمانے پر انقلاب برپا کر دیا ہے۔
کیو موبائل کے نئے ڈبیلو 1 کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
تفصیلات
ڈسپلے : 4 انچ ڈبیلو وی جی اے
ڈسپلے کلر: سیاہ
چپ سیٹ:کوالکم سنیپ ڈریگن ایم ایس ایم 8212
پروسیسر: 1.2 گیگا ہرٹز کواڈ کور
ریم: 512 ایم بی
سٹوریج: 4 جی بی
کارڈ سلاٹ: مائیکرو ایس ڈ ی(32 جی بی تک کی سپورٹ)
رئیر کیمرہ: 5.0 میگا پکسل آٹو فوکس بی ایس آئی+ ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ سنسر
فرنٹ کیمرہ: وی جی اے
بیٹری: 1950 ایم اے ایچ
آپریٹنگ سسٹم: مائیکروسافٹ ونڈوز فون 8.1
کنکٹیویٹی:بلیو ٹوتھ ورژن 4.0 ، اے 2 ڈی پی کے ساتھ، یو ایس بی ( مائیکرویو ایس بی ورژن 2.0، یوایس بی ہوسٹ)، وائرلیس لین (Wi-Fi 802.11 b/g/n ، وائی فائی ڈائریکٹ، ہاٹ سپاٹ)، جی پی آر ایس، ایج،3 جی
سنسرز: جی-سنسر، پراکسیڈیمٹی(Proximity) اور لائٹ سنسر
نیٹ ورک سپورٹ: جی ایس ایم / 3 جی
سم سلاٹ: ڈوئل سم
براوزر: ایچ ٹی ایم ایل 5
کلر: سیاہ اور سفید
تفریحی خصوصیات: ایف ایم ریڈیو، 3.5 ملی میٹر آڈیو جیک، ایم پی 4/ڈبیلو ایم وی/ ایچ۔

(جاری ہے)

264/ایچ۔263 پلیئر، ایم پی 3/ اے اے سی/ ڈبلیو ایم اے/ ڈبیلو اے وی پلیئر، ایس این ایس انٹیگریشن، گوگل ٹاک، گیمز(بلٹ ان اور ڈاؤن لوڈ ایبل)
مزید خصوصیات: جی پی ایس + اے پی ایس سپورٹ، مائیک سے مسلسل شور کا خاتمہ، گوگل سرچ، نقشے(میپس)، جی میل ، یوٹیوب، کیلنڈر، سپیکر فون
قیمت: 7900 روپے، ایک سالہ ڈیجی کام کی وارنٹی کے ساتھ

یہ ونڈوز 8.1 سمارٹ فون بہت سے سوشل میڈیا ایپلی کشن سے مربوط ہے، جن کی مدد سے دوستوں کے ساتھ تصاویر شیئر کرنا بہت آسان ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-16

More Technology Articles