Samsung faces huge drop in Smartphone sales

Samsung Faces Huge Drop In Smartphone Sales

ایک ہی شکل کے سمارٹ فونز سامسنگ کو لے ڈوبے!!!

جیسا کہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ سامسنگ کے موبائل بزنس کے لیے یہ سال کچھ خاص اچھا نہیں رہا۔ کمپنی کی دوسری اور تیسری سہ ماہی کی مالیاتی رپورٹ کے مطابق موبائل بزنس کے حاصل ہونے والی آمدنی میں بھی کافی تقصان سامنے آیا ہے۔کیونکہ چین کی Xiaomi اور ایپل نے سامسنگ کی ہوم کنٹری میں اس کو سخت مقابلہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ سامسنگ کے ناقص ڈیزائن، اور ایک ہی طرح کے ماڈلز بھی صارفین کی عدم دلچسپی کا باعث بن رہے ہیں، سامسنگ کے گلیکسی ایس 5اور نوٹ 4سے کمپنی اور صارفین کو بہت اُمیدیں وابستہ تھیں، لیکن اپنے سابقہ ماڈلز کے ڈیزائن کی طرح کے ہونے کے باعث صارفین کا اعتماد حاصل نہ کر سکے!۔


کچھ ماہ پہلے یہ خبر بھی سننے میں آئی تھی کہ سامسنگ اپنے سمارٹ فونز کی قیمتوں کو کم کرنے کے بارے میں بھی سنجیدگی سے سوچ رہا ہے۔ اور اب تیسری سہ ماہی کی رپورٹ کے بعد فروخت میں کچھ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔سامسنگ نے ارادہ کیا ہے کہ اس موقع پر انہیں اپنی سمارٹ فونز کی حکمتِ عملی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
اس سلسلے میں سامسنگ کچھ کم قیمت سمارٹ فونز بھی مارکیٹ میں لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔جن کی مدد سے وہ وپنے حریفوں کا مقابلہ کر سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-11-01

More Technology Articles