Samsung Galaxy Alpha leaks, comes with a 4.7 inch display

Samsung Galaxy Alpha Leaks, Comes With A 4.7 Inch Display

آئی فون کی طرح بنائے گئے سامسنگ گلیکسی ایلفا کی تفصیلات سامنے آگئیں!

سامسنگ کا نیا ’’ایلفا‘‘ سمارٹ فون آئی فون کی طرح دھاتی فریم اور پچھلے پلاسٹک کور کے ساتھ سامنے آئے گا۔امید کی جا رہی ہے کہ گلیکسی ایلفا 4.7 انچ سپر امولڈ ڈسپلے اور جدید ایل ٹی ای ایکسزنوس چپ سیٹ کے ساتھ سامنے آئے گا۔

سامسنگ گلیکسی ایلفا

یہ بھی سائز میں گلیکسی ایس 5 جتنا ہے اور اسی کی طرح اس کا پچھلا کور بھی فوکس لیڈر ڈوٹڈ پیٹرن پر ہے اور اس میں بھی کیمرے کے ساتھ ہارٹ ریٹ سینسر ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ سامنے کی جانب فنگر پرنٹ سکینر ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی امید کی جا رہی ہے کہ گلیکسی ایلفا 32 جی بی انٹرنل سٹوریج اور نینو سلم سلوٹ پر مشتمل ہوگا۔یہ ہینڈ سیٹ آئی فون کی طرح بنایا گیا ہے، تاکہ آئی فون کے زیادہ سے زیادہ صارفین کو سامسنگ کی طرف راغب کیا جا سکے۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-25

More Technology Articles