Samsung Galaxy S5 Duos Launched

Samsung Galaxy S5 Duos Launched

سامسنگ گلیکسی ایس 5 کا ڈبل سم ماڈل پیش کر دیا گیا

سامسنگ گلیکسی ایس 5 ڈیوز ایل ٹی ای جس کا ماڈل نمبر G9009D ہے، اپریل سے چین میں دستیاب ہے اور اب انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی پیش کر دیا گیا ہے۔چین کے علاوہ جن ممالک میں سب سے پہلے یہ فون پیش کیا گیا ہے وہ متحدہ عرب امارات اور قطر ہیں۔

گلیکسی ایس 5 ڈیو

اس فون کی ڈیمانڈ کافی بڑھ رہی تھی، اور آج 748 ڈالر(تقریباََ 72ہزار روپے) کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش بھی کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں یہ فون 899 ڈالر کی قیمت میں پیش کیا گیا ہے جو کہ کافی زیادہ ہے جبکہ چین میں یہ فون 850 ڈالر کی قیمت میں فروخت ہو رہا ہے۔یہ فون اپنے دوسرے ساتھی فون کے مقابلے میں 1.5 گرام وزن کے فرق سے پیش کیا گیا ہے۔اس میں سنیپ ڈراگن 801 چپ سیٹ ہے۔ اس میں 5.1 انچ 1080p سپر امولڈ سکرین، 16 ایم پی کیمرہ، IP67 سرٹیفیکیشن اور 8.1 ایم ایم ویسٹ لائن ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-22

More Technology Articles