Samsung Galaxy S6 to pack a 20MP camera

Samsung Galaxy S6 To Pack A 20MP Camera

سام سنگ گلیکسی ایس 6 ماڈل میں ہائی کوالٹی کیمرے کا اضافہ

سام سنگ کے گلیکسی ایس 6 کے حوالے سے روز ہی نت نئی افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں۔ تازہ ترین افواہ یا اطلاع ہے کہ سام سنگ گلیکسی ایس 6 میں 20 میگا پکسلز کا مین کیمرہ ہوگا۔ کیمرہ کے لیے آپٹکل امیج سٹیبلائزیشن(Optical image stabilization) کا استعمال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امیج سٹیبلائزیشن (Image Stabilization) وہ ٹیکنالوجی ہے جس کی مدد سے حرکت کرتے ہوئے کیمرے سے تصویر لیتے ہوئے یا فوٹوگرافی کرتے ہوئے دھندلاہٹ کو کم سے کم کر دیا جاتا ہے۔20 میگا پکسلز کے کیمرے کے استعمال سے ایس 6 کے کامیاب ہونے اور سام سنگ کا نیا کماؤ پوت بننے کے چانسز بڑھ گئے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-26

More Technology Articles