Samsung Galaxy XCover 3 photos and specs leak

Samsung Galaxy XCover 3 Photos And Specs Leak

سام سنگ گلیکسی ایکس کور 3

سام سنگ نے سمارٹ فون اور فیچر فون میں ہر طرح کے فون متعارف کرائے ہیں۔سام سنگ کمائی میں بے شک ایپل کا مقابلہ نہ کر سکا مگر فروخت کیے جانے والے سمارٹ فون کی تعداد کےحوالے سے اسں نے ایپل کا خوب مقابلہ کیا۔
گلیکسی ایس 5 اور گلیکسی ایس 4 کو متعارف کرائے کافی عرصہ ہو گیا۔ایکس کور رینج میں گلیکسی ایس کور 2 کو جنوری 2013 میں لانچ کیا گیا تھا۔

اب سام سنگ گلیکسی ایکس کور 3 یا سام سنگSM-G388F فون متعارف کرانے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس ماڈل میں اوسط درجے کا ہارڈ وئیر استعمال کیا گیا ہے۔

اس فون کی دیگر تفصیلات اس طرح ہیں۔
چپ سیٹ: Marvell Armada PXA1908
پراسیسر:کواڈ کور کورٹیکس A-53
ریم:1 جی بی
سکرین سائز: 4.8 انچ
ریزولوشن: 800 x 480 پکسل
میموری: 8 جی بی
مین کیمرہ : 5 میگا پکسل
فرنٹ کیمرہ : 2 میگا پکسل
پلیٹ فارم اینڈریوڈ 4.4.4 (کٹ کیٹ)
قیمت کے حوالے سے ابھی کوئی معلومات سامنے نہیں آئی مگر اوسط ہارڈ وئیر سے لگتا ہے کہ اس کی قیمت بہت زیادہ نہیں ہو گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-01

More Technology Articles