Samsung In Talks With BlackBerry

Samsung In Talks With BlackBerry

سام سنگ کی بلیک بیری کو خریدنے کی پیشکش

سام سنگ الیکٹرونکس نے بلیک بیری کو خریدنے کےلیے 7.5 ارب ڈالر کی پیش کش کی ہے۔ابھی چند دن پہلے تک سام سنگ بلیک بیری کو خریدنے کی خبروں کی تردید کرتارہا ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی کمپنی سام سنگ الیکٹرونکس نے ابتدائی طور پر بلیک بیری کو 13.35 سے 15.49 ڈالر فی حصص کی پیش کش کی ہے، جو بلیک بیری کےحصص کی موجودہ قیمتوں سے 38 سے 60 فیصدزیادہ ہے۔اس خریداری کے بعد بلیک بیری کے 44ہزار حقوق ایجاد(Patent) بھی سام سنگ کی ملکیت ہو جائیں گے جن کی مالیت ڈیڑھ ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-26

More Technology Articles