Samsung Makes fun of Apple Bendgate

Samsung Makes Fun Of Apple Bendgate

آئی فون کا ٹیڑھا ہونا۔۔۔ سامسنگ نے دوبارہ ایپل کو نہ بخشا!!!

سامسنگ کی ایپل کے نئے آئی فونز کے ساتھ اشتہاری جنگ ابھی بھی جاری ہے۔گلیکسی نوٹ 4 کا ایک اشتہار سامنے آیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح آئی فون 6 پلس ، سامسنگ کے نوٹ 3 کے آگے جھکا ہوا ہے۔

(جاری ہے)


جبکہ ایچ ٹی سی اوردیگر بھی اس مذاق میں سامسنگ کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں۔ایچ ٹی سی کے ٹوئیٹر کے بیان کے مطابق ’ ایلومینیم سے بننے کے باوجود اس کو کسی قسم کی بینڈنگ نقص کا سامنا نہیں ہے۔
اسی طرح کی مزید باتیں ایل جی، سامسنگ، ایچ ٹی سی اور دوسروں کی طرف سے سامنے آرہی ہیں، جو یقینا ایپل کیلئے انتہائی شرمندگی کا باعث ہیں!

تاریخ اشاعت: 2014-09-26

More Technology Articles