Samsung unpacks Galaxy S6 and Galaxy S6 edge at MWC 2015

Samsung Unpacks Galaxy S6 And Galaxy S6 Edge At MWC 2015

آخر کار سام سنگ گلیسی ایس 6 اور گلیکسی ایس ایج منظر عام پر آ ہی گئے

سام سنگ گلیسی ایس 6 اور گلیکسی ایس ایج بہت عرصے کے افواہوں کی زد میں تھے۔ان کے ایک ایک فیچر کے بارے میں درجنوں افواہیں سامنے آئیں مگرآخر کار موبائل ورلڈ کانگرس میں دونوں موبائل کی حتمی تفصیلات سامنے آ ہی گئی۔
گلیکسی ایس 6 پچھلی سیزیز کا ہی تسلسل ہے اس کی باڈی میں پلاسٹ شیل کی جگہ ڈبل گلاس اور میٹل فریم استعمال کیا گیا ہے۔اپنے ڈیزائن کی بدولت گلیکسی ایس 6 اور ایس 6 ایج ، گلیکسی سیریز کے سب سے خوبصورت سمارٹ فونز ہیں۔

ان سمارٹ فون میں جو ہلکی سی کمی محسوس کی جارہی ہے وہ بیک کیمرے کا ابھرا ہوا ہونا اور سمارٹ فون کا ڈسٹ اور واٹر پروف نہ ہونا ہے مگر دیگر اچھے فیچرز کے سامنے اس سےصرف نظر کیا جا سکتا ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 6 میں 5.1 انچ کی سپر AMOLED سکرین ہے۔

(جاری ہے)

سکرین ریزولوشن کواڈ ایچ ڈی (577 پی پی آئی کثافت) ہے۔سکرین کی حفاظت کے لیے جدید ترین کورنگ گوریلا گلاس 4(Corning Gorilla Glass 4) استعمال کیا ہے۔

فون میں فنگر پرنٹ سنسر کے ساتھ ساتھ سام سنگ کی نئی سروس سام سنگ پے کی سہولت بھی شامل ہے۔

گولڈن سام سنگ گلیکسی ایس 6
گلیکسی نوٹ ایج کے برعکس سام سنگ گلیکسی ایس 6 ایج میں ڈسپلے گلاس دونوں طرف مڑے ہوئے ہیں۔خمیدہ سکرین اتنی اچھی نہیں جس طرح نوٹ ایج کی ہے۔5.1 انچ AMOLED ڈسپلے کواڈ ایچ ڈی پر ریزولوشن سائز2,560 x 1,440 پکسل ہے سکرین کی حفاظت کے لیے کورنگ گوریلا گلاس 4 استعمال کیا گیا ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایس 6 ایج
افواہیں سچ ثابت ہوئی اور سام نے دونوں موبائل میں سنیپ ڈریگن 810 چپ استعمال نہیں کی، اس کی وجہ غالبا اوور ہیٹنگ کے مسائل ہونگے۔سام سنگ گلیکسی ایس 6 اور گلیکسی ایس 6 ایج میں سام سنگ نے اپنا بنایا ہوا اگزینوس 7420 پراسیسر استعمال کیا ہے ۔ 14 نینو میٹر پراسیس کا یہ پراسیسر کوالکم سنیپ ڈریگن 810 کے 20 نینومیٹر پراسیسر کےمقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔

سامسنگ‌‌‌‌ گلیکسی‌ ایس ‌‌6

اگزینوس 7420 اوکٹا کور 64 بٹ سی پی یو میں 4 کورٹیکس –اے57 کور 2.1 گیگا ہرٹز اور چار کورٹیکس-اے 53 1.5 گیگا ہرٹز ہیں۔اگزینوس 7420جو جی پی یو استعمال کرتا ہے وہ Mali-T760ہے جس کے ساتھ 3 جی بی LPDDR4ریم ہے۔یہ جدید ترین ریم ایل جی جی فلیکس 2 میں بھی استعمال ہوئی ہے، امید ہے کہ 2015 میں اکثر موبائل یہی ریم استعمال کریں گے۔
گلیکسی ایس 6 اور ایس 6 ایچ میں نئے ISOCELL کیمرہ سنسر کے ساتھ 16 میگا پکسل کیمرہ استعمال کیا گیا ہے۔

کیمرہ کے حوالے سے موبائل میں بہت سے فیچر شامل کیے گئے ہیں۔امید ہے کہ 4K ویڈیو ریکارڈنگ کی سپورٹ بھی شامل ہوگی۔فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے جو 1080p پر ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔
دونوں فون میں 32 جی بی / 64 جی بی / 128 جی بی سٹوریج استعمال کی گئی ہے۔سٹوریج کے لیے جدید ترین Command Queue ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کی بدولت 19 ہزار ان پٹ / آؤٹ پٹ آپریشن فی سکینڈ سرانجام پا سکتے ہیں۔
یہ نئی ٹیکنالوجی پرانی eMMC 5.0سے 2.7 گنا تیز رفتار ہے۔
کنکٹیویٹی میں LTE Cat.6، Wi-Fi ac ، Bluetooth 4.1، NFC ، GLONASS اور Beidou کے ساتھ GPS ، آئی آر بلاسٹر اور ایف ایم ریڈیو شامل ہیں۔گلیکسی ایس 6 میں 2550 ایم اے ایچ اور ایس 6 ایج میں 2600 ایم اے ایچ کی بیٹریز ہیں۔ دونوں فونز میں وائرلیس چارجنگ کی خصوصیت بھی شامل کی گئی ہے.
گلیکسی ایس 6 اور گلیکسی ایس 6 ایج میں اینڈریوڈ 5.0 لولی پاپ کے ساتھ ساتھ جدید ترین میٹریل ڈیزائن کے ساتھ
ٹچ وز یوزر انٹرفیس (TouchWiz UI) بھی شامل کیا گیا ہے۔
اس دفعہ سام سنگ گلیکسی ایس 6 کے صارفین کو ڈراپ باکس کی بجائے مائیکروسافٹ ون ڈرائیور پر 2 سال کے لیے 115 جی بی آن لائن سٹوریج فراہم کررہا ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 6 اور گلیکسی ایس 6 ایج کو 10 اپریل کو 20 ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ مئی میں یہ مزید ممالک میں بھی فروخت کیا جائے گا۔ سام سنگ گلیکسی ایس 6 وائٹ پرل، سیاہ نیلم (Black Sapphire)، گولڈ پلاٹینم، بلیو ٹوپاز میں جبکہ گلیلکسی ایس 6 ایج وائٹ پرل، سیاہ نیلم (Black Sapphire)، گولڈ پلاٹینم اورفیزوزی سبز میں دستیاب ہوگا۔
سام سنگ نے ابھی تک دونوں موبائل فون کی قیمت کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

سام سنگ گلیکسی ایس 6 اور سام سنگ گلیکسی ایس 6 ایج میں فرق
سام سنگ کے دونوں موبائل کی تمام خصوصیات ایک سی ہیں سوائے ڈسپلے، ڈائی مینشن اور بیٹری کے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 6 میں 5.1 انچ کواڈ ایچ ڈی (2560x1440) 577 پی پی آئی، سپر AMOLED ڈسپلے ہے جبکہ سام سنگ گلیکسی ایس 6 ایج میں 5.1 انچ کواڈ ایچ ڈی (2560x1440) 577 پی پی آئی، سپر AMOLEDڈوئل ایج ڈسپلے ہے۔


سام سنگ گلیکسی ایس 6 کی پیمائش 143.4x70.5x6.8 ملی میٹر اور وزن 138 گرام ہے جبکہ سام سنگ گلیکسی ایس 6 ایج کی 142.1x70.1x7.0 ملی میٹر اور وزن 132 گرام ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس میں 2,550 ایم اے ایچ کی جبکہ سام سنگ گلیکسی ایس 6 ایج میں 2,600ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-02

More Technology Articles