Samsung Unveils Galaxy Grand Prime and Utopia

Samsung Unveils Galaxy Grand Prime And Utopia

سام سنگ نے 3Gصارفین کیلئے گلیکسی گرینڈپرائم اوریوٹوپیا سمارٹ فون متعارف کرادیئے

پاکستان میں 3G سروسزکے آغاز کے ساتھ ہی ٹیلی کام کے صارفین ،وائس اور ڈیٹا مواصلات سے لطف اندوزہونے کیلئے نئی اورزیادہ طاقتورآلات کی تلاش میں ہیں۔ عالمی ٹیکنالوجی رہنما ہونے کے ناطے، سام سنگ نے مختلف ذوق رکھنے والے طبقات کی بدلتی ہوئی ضروریات کا فوری طور پر جواب دیا ہے اور ان کیلئے دونئے سمارٹ فون” گلیکسی گرینڈ پرائم“ اور ”یوٹوپیا “ متعارف کرادیئے ہیں۔

سام سنگ کا Utopia GT S5611 ایک سستا فون ہے جو2G صارفین کوفوری طور3Gکنیکٹوٹی کی دلچسپ دنیا میں داخل کراتا ہے ۔یوٹوپیا سمارٹ فون کے اہم فیچرزمیں، فیس بک، ٹویٹر، ایم ایس این، یاہو، جی میل، میسنجر، ویڈیوپلے، 2G کی فعالیت اورHSDPA 7.2 Mbps ڈیٹا کی منتقلی کی صلاحیت کے ساتھ ہائی سپیڈ موبائل کا تجربہ شامل ہے۔

(جاری ہے)

Utopia سمارٹ فون ہائی ریزولوشن کے 5 ایم پی آٹوفوکس کیمرے سے لیس ہے جو 2.4 انچ کی QVGA TFT کی بڑی سکرین پراعلی معیارکی امیجزکوسپورٹ کرتا ہے۔

گلیکسی گرینڈ پرائم

جبکہ 12.9ملی میٹرجسامت کے اس پتلے سمارٹ فون کو میٹل مزاج کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ زندگی کے یادگار واقعات کومحفوظ رکھنے کیلئے یہ لائف ڈائری کے طور پر کام کرتے ہوئے 3G نیٹ ورکس کی سب سے آسان رسائی فراہم کرتا ہے۔

سام سنگ کی طرف سے حالیہ متعارف کردہ دوسرا انقلابی آلہ 3G DUOS سمارٹ فون ”گلیکسی گرینڈ پرائم “ ہے جو5.0انچ کے qHD TFT سکرین اورایک شاندار سیلفائی موڈ کے ساتھ 85 ڈگری تک الٹراوائید شاٹس کی اجازت دیتا ہے۔

اس سمارٹ فون کو تیزاور اعلی کارکردگی کیلئے Android 4.4 (Kitkat) پروسیسر، ایک A53 1.2GHz Quad Core پروسیسرسے قوت بخشی گئی ہے جبکہ اس کا8 میگا پکسل آٹوفوکس ریئر اور5 میگاپکسل فرنٹ کیمرہ 2576 x 1932 ریزولوشن کی حیران کن طاقت سے ویڈیو اورتصویریں بنواسکتا ہے۔

سامسنگ Utopia

یہ سمارٹ فون 8GB میموری + 1GB RAM اور 2,600 mAh بیٹری کے ساتھ 3G لائف سٹائل کیلئے ایک مثالی سمارٹ فون ہے۔ یہ Wi-Fi 2.4GHz, LTE Cat4 اورHSPA+ کے ساتھ تیز رفتار ویب کنکشن اور Zippy ڈاوٴن لوڈ کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-11-19

More Technology Articles