Selfieobsessed Samsung Grand Prime coming very soon!

Selfieobsessed Samsung Grand Prime Coming Very Soon!

سامسنگ کی جانب سے یلفی کے دیوانوں کے لیے ایک اور خوشخبری

آج کل سیلفی کا زمانہ ہے، اور یقیناً وہ ڈؤائسس جن کی مددسے سیلفی مزید بہتر طریقے سے لی جا سکے لوگوں کی منظورِ نظر ہو جاتی ہے۔سامسنگ نے بھی اسی سلسلے میں مزید قدم آگے بڑھاتے ہوئے نیا گلیکسی گرینڈ پرائم متعارف کروایا ہے۔ اس کے اب تک سامنے آنے والے لیکس کے مطابق اس کا سامنے کا کیمرہ 5MP ریزولیشن کو ہو گاجبکہ اس کا مرکزی کیمرہ 8MPکا ہوگا جو کہ 1080p ویڈیو ریکارڈنگ کر سکے گا۔

فون سنیپ ڈراگن400 چپ سیٹ 1GB ریم کے ساتھ سامنے آئے گا اور یہ 4.4 اینڈرائیڈ کٹ کیٹ پر کام کرے گا۔

(جاری ہے)


اس نئے ماڈل کی سکرین مختلف ہوگی۔ اس کی سکرین 5 انچ بڑی ہونے کے ساتھ ساتھ کیو ایچ ڈی ریزولیشن پر مشتمل ہوگی۔دوسرے گرینڈ فونز کی طرح یہ بھی ڈبل سم ڈؤائس ہوگی جس میں 3G کی ربط سازی ہوگی۔ دوسری ربط سازی میں ڈیول بینڈ وائی فائی a/b/g/n اور بلیو ٹوتھ 4.0 شامل ہے۔
یہ ساری تفصیلات ویتنام سے موصول ہوئی ہیں جہاں یہ فون اکتوبر تک آنے کی امید ہے۔یہ سامسنگ کا پہلا فون ہوگی جس کا سامنے کا کیمرہ ہائی ریزولیشن ہوگا۔ لیکن اس کے مقابل فونز بھی اس کو سخت مقابلہ دینے کے لیے تیار ہیں جن میں سونی ایکسپیریاسی3 اور نوکیا لومیا 730 شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-09-16

More Technology Articles