Sony Xperia M2 Aqua an affordable, waterproof smartphone

Sony Xperia M2 Aqua An Affordable, Waterproof Smartphone

دنیا کا سب سے بہترین واٹر پروف فون منظر عام پر آگیا

سونی کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ سونی ایکسپیریا ’’ایم 2 ایکوا ‘‘ دیکھنے میں وسط رینج فون کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے لیکن اس کا ایک فیچر جو کہ باقی سب پر بھاری ہے وہ اس کا IP68/68 سر ٹیفیکیشن حاصل کرنا ہے۔ یعنی مکمل طور پر واٹر پروف فون۔

سونی ایکسپیریا ایم 2

ویسے تو بہت سے فون یہ سرٹیفیکیشن حاصل کر سکے ہیں، لیکن یہ سونی کا یہ خوبصورت فون دنیا کا سب سے بہترین واٹر پروف فون قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس فون کا پہلا حصہ IP6X سرٹیفیکیٹ اس کے ڈسٹ پروف ہونے کو ظاہر کرتا ہے جبکہ IPX5/X8 اس کے نا صرف واٹر پروف ہونے کو ظاہر کرتا ہے بلکہ ساتھ ہی اس کے 30 منٹ سے زیادہ کے ٹائم کے لیے پانی کے اندر رہنے کو بھی ظاہر کرتا ہے۔مارکیٹنگ ریسرچ فرم کے مطابق ایم 2 ایکوا ابھی تک واحد فون ہے جو اس حد تک پانی سے دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آپ بھی اس فون کی ویڈیو دیکھئے۔

تاریخ اشاعت: 2014-08-20

More Technology Articles