SOP Issued for Re-Verification of Overseas Pakistanis, Old age and Disabled Individuals by PTA.

SOP Issued For Re-Verification Of Overseas Pakistanis, Old Age And Disabled Individuals By PTA.

معمر ، اپاہج اور سمندر پار پاکستانی موبائل صارفین کے لیے پی ٹی اے کی جانب سے خوشخبری

پی ٹی اے نے ایسے معمر افراد جن کے انگوٹھے کے نشان واضح نہیں، ایسے اپاہج افراد جن کا انگوٹھا ہی نہیں اور سمندر پار پاکستانی موبائل صارفین کی موبائل سم کی تصدیق کے لیے ضابطہ جاری کر دیا ہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ہدایات
بیرون ملک مقیم پاکستانی صارفین کی سم کی تصدیق مروجہ طریقے کے مطابق ہی ہوگی مگر اس کے لیے نیا ضابطہ متعارف کر ادیا گیا ہے۔


ایسی موبائل سم جو پاکستان میں موجود ہو مگر اس کا مالک بیرون ملک رہتا ہو، ایسی سم کو مالک کے خونی رشتے دار کے نام منتقل کر دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں رشتے دار کو رشتے کا ثبوت اور موبائل سم لے کر متعلقہ فرنچائز پر جانا ہوگا۔
ایسے صارفین جو خود بھی بیرون ملک ہوں اور سم کو انٹرنیشنل رومنگ کے لیے استعمال کر رہے ہوں، ان سے سم کی تصدیق کے لیے موبائل فون کمپنی فون پر سوالات پوچھ کر سم کو عارضی تصدیق شدہ قرار دے گی۔

(جاری ہے)

ایسے صارفین کو اپنی سم ہر وقت آن رکھنی ہو گی تاکہ موبائل فون کمپنی کو پتہ چل سکے کہ سم انٹرنیشنل رومنگ میں ایکٹیو ہے۔ ایسے صارفین کے لیے ملک واپس آ کر رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2016 ہے۔ اس سہولت سے افغانستان کے علاوہ تمام ممالک کے پاکستان موبائل صارفین فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ افغانستان سے آپریٹ ہونے والی موبائل سموں کی ملک میں تصدیق ہوگی یا پھر ان کی ملکیت تبدیل کی جائے گی، بصورت دیگرایسی سموں کو بلاک کر دیا جائے گا۔

ایسی سمیں جو نہ پاکستان میں چل رہی ہو اور نہ ہی انٹرنیشنل رومنگ پر ایکٹیو ہو(بوجہ گمشدگی یا کچھ اور)،انہیں 14 اپریل کو بلاک کر دیا جائے گا۔ ایسے صارفین جب پاکستان آئیں گے تو بائیومیٹرک ویری فیکیشن سسٹم کے تحت اپنی سم دوبارہ حاصل کر سکیں گے۔موبائل فون کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سموں کو روبارہ ری سائیکل کرنے سے پہلے ایک سال تک انتظار کریں گے۔


معمر اور اپاہج افراد
موبائل فون کمپنیان ایسے افراد کے شناختی کارڈ ، بیماری، عمر، موبائل نمبر کی وغیرہ تصدیق کے بعد ان کا ریکارڈ نادارا کو بھیج دیں گی ۔نادرا چار سے پانچ دن میں اپنے ریکارڈ سے ان کے ڈیٹا کی تصدیق یا تردید کرے گا ۔نادرا کی طرف سے تصدیق کے بعد موبائل فون کمپنیاں ایسے صارفین کے نام کے سامنے تصدیق شدہ لکھ دیں گی۔ مستقبل میں اس حوالے سے کوئی نا خوشگوار صورتحال پیش آتی ہے تو موبائل فون کمپنی اس کی ذمہ دار ہوگی۔ اگر نادرا کے پاس ایسے صارفین کے ریکارڈ میں کچھ مسئلہ ہو تو صارفین کو پہلے نادرا جانے کو کہا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-03

More Technology Articles