Teens go to an Apple Store to bend an iPhone and post it to YouTube

Teens Go To An Apple Store To Bend An IPhone And Post It To YouTube

بیوقوف نوجوان مجرم!!! آئی فون 6کو موڑنے کی کوشش میں مشہور ہو گئے!!!

آج کل جہاں ہر جگہ نئے آئی فون کے درمیان سے مڑ جانے کی خبریں سرگرم ہیں ۔ وہیں انٹرنیٹ کی دنیا میں بہت سے بیوقوف مجرموں کی کہانیاں بھی پائیں جاتی ہیں۔ اسی بیوقوفی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے برطانیہ کے دو کم عمر لڑکوں نے آئی فون 6 پلس کے مڑنے کی ویڈیو یوٹیوب پر لگا کر اس رینک میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔
ویسے تو یوٹیوب پر آئی فون 6 پلس کے مڑنے کی ویڈیوز کی کمی نہیں ہے مگر یہ تمام ویڈیو ان لوگوں کی جانب سے لگائی گئیں ہیں جنہوں نے بذاتِ خود آئی فون کو خریدا اور پھر ویڈیو یو ٹیوب پر لگائی۔

لیکن اس نئی ویڈیو میں برطانیہ کے دو 15 سالہ لڑکے( ڈینی اور کیلی) آئی فون 6 پلس خریدنے کی نیت سے ایپل کے سٹور پر گئے اور آئی فون کو موڑ کر اس کی ویڈیو بنا کر یو ٹیوب پر لگا دی۔ویڈیو دیکھ کر یہ اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ آئی فون 6 پلس کو موڑنا اتنا بھی آسان نہیں کیونکہ اس کو موڑنے کے لیے خاصی طاقت لگانی پڑتی ہے۔

(جاری ہے)


ابھی تک یہ طے نہیں ہوا کہ ان دونوں کی اس حرکت کے بعد ایپل اس کے خلاف کوئی کیس کرے گا یا نہیں، کیونکہ ان دونوں سے یو ٹیوب کی ایک ویڈیو کے ذریعے ایپل سے معافی بھی مانگی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ وہ دونوں آئی فون کی رقم ادا کرنے کے قابل ہیں اور اگر ایپل ان سے براہِ راست رابطہ کرے تو وہ ان کو ادائیگی کر دیں گے۔

آپ بھی ویڈیو ملاحظہ فرمائیے.

تاریخ اشاعت: 2014-10-01

More Technology Articles