The dual-camera Huawei Honor 6 Plus

The Dual-camera Huawei Honor 6 Plus

ہواوے کا دو پچھلے کیمروں والا منفرد فون آنر 6 پلس منظر عام پر آگیا!!!

ہواوے آج کل اپنی آنر سیریزکا نیا ہینڈ سیٹ مارکیٹ میں لانے کے لیے کام کر رہا ہے۔5.5 انچ آنر 6 ایکس سمارٹ فون، دو پچھلے کیمریوں کے سینسرز کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔یہ ڈؤائس 1.8GHz SoC، 3GB ریم، 1080p ،5.5 انچ ڈسپلے، 16/32GB آن بورڈ سٹوریج، مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلوٹ، اور اینڈرائیڈ 4.4.4 کٹ کیٹ کے ساتھ مارکیٹ میں آئے گی۔اس کی سائیڈز دھاتی مواد(میٹل) سے بنائی گئی ہیں اور اس کا مجموعی طول عرض 150.4x75.68x7.5 ایم ایم ہے۔

ہواوے آرنر 6 پلس

اس کے پچھلے دو کیمروں کو لے کر کافی سوالات ذہن میں ابھر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کہ یہ کیسے کام کرے گا وغیرہ۔ ان تمام سوالات کے جوابات 16 دسمبر کو مل جائیں گے کیونکہ ہواوے اس فون کو 16دسمبر کو ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ فلحال ابھی تک اس کی قیمت کے متعلق کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-11-26

More Technology Articles