The dual-screened YotaPhone launching very soon

The Dual-screened YotaPhone Launching Very Soon

دنیا کا پہلا دو سکرین والا موبائل فون متعارف کروا دیا گیا!!!

یوٹا فون روس کی ایک کمپنی یوٹا نے بنایا ہے، جس کی سب سے بڑی خوبی اسکا دو طرفہ ڈسپلے ہے۔ یعنی اسکے آگے اور پیچھے دونوں طرف سکرین ہے۔ یقینًاآپ بھی یہ جاننا چاہیں گے کہ ایسا کیسا ممکن ہے؟ اس فون میں پیش کی جانے والی پچھلی اسکرین نوٹیفیکیشن ڈسپلے اور ایپ کی فعالیت کو وسیع کرنے میں استعمال ہوگی۔
اس سال کے آغاز میں جب اس فون کا باقاعدہ اعلان کیا گیا تھا تب یہ بھی امید کی جا رہی تھی کہ یہ فون اس سے پہلے آنے والے فون سے بہتر ڈئزائن، پاؤر فل ہارڈ وئیر اور بہترین سافٹ وئیر کی ساتھ پیش کیا جائے گا۔

یوٹا فون 2 کے ان سب میں کتنی بہتری آئی ہے اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ تاہم آج کمپنی کی طرف سے ٹوئیٹر پر اس فون کو 3 دسمبر کے دن لندن میں لانچ کرنے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دنیا کا پہلا ڈبل سکرین فون

یہ فون 5 انچ سکرین،1080x1920پکسل ریزولیشن، 441 پی پی آئی سکرین ڈینسٹی، جبکہ اس کی پچھلی سکرین 4.7 انچ، 960x540 ای لنک پینل، 8 MP کیمرہ، سامنے کا کیمرہ 2 MP، پر مشتمل ہوگا۔اس کے علاوہ یہ فون سنیپ ڈراگن 800، 2 جی بی ریم، 2,550 mAh بیٹری پر کام کرے گا۔
ابھی تک اس فون کی دستیابی اور قیمت کے متعلق کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

تاریخ اشاعت: 2014-11-19

More Technology Articles