The latest Samsung Galaxy S5 marketing stunt highlights Ultra Power Saving Mode

The Latest Samsung Galaxy S5 Marketing Stunt Highlights Ultra Power Saving Mode

سامسنگ نے ایک مرتبہ پھر ایپل صارفین کو چھیڑنا شروع کر دیا

سامسنگ کے نئے گلیکسی ایس 5 کے ٹی وی اشتہار میں اس کے الٹرا پاؤر سیونگ موڈ کو ہائی لائٹ کیاتھا، جبکہ اسی ایڈ میں آئی فون یوزرز کو اپنا آئی فون چارج کرنے کے لیے دیوار کے ساتھ جڑا ہوا دکھائی دیا گیا ،یعنی انہیں اپنے آئی فون کو چارج کرنے کے لیے ایک ہی جگہ پر موجود رہنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

(یہ اشتہار دیکھنے کیلئے یہاں پر کلک کریں)
اس مہم میں امریکہ کے تین بڑے ائیر پورٹس پر پاؤر آؤٹ لیٹ کے پاس سٹیکرز رکھے گئے ہیں جن پر یہ پیغام لکھا گیا ہے کہ ’’اگر آپ کے پاس سامسنگ ہوتا تو آپ یہاں نہ ہوتے، کسی اور جگہ ہوتے‘‘یہ سٹیکرز فی الوقت نیو یارک کے جے ایف کے، کے علاوہ شکاگو کے او ہیر اور مڈ وے ائیر پورٹ پر لگائے گئے ہیں۔


اس میں کوئی شک نہیں کہ ایس 5 کے الٹرا پاؤر سیونگ موڈ پر روشنی ڈال کر سامسنگ نے مارکیٹنگ کا بہت اعلیٰ طریقہ نکالا ہے۔جبکہ اس کے فیچرز میں اس کی بہترین بیٹری کے خصوصیات بھی شامل ہیں۔
سامسنگ اپنی اس مہم کو امریکہ کے مزید ائیر پورٹز پر بھی چلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-08-16

More Technology Articles