Ufone and Telenor will officially launch iPhone in Pakistan

Ufone And Telenor Will Officially Launch IPhone In Pakistan

یوفون اور ٹیلی نارنے پاکستان میں آئی فون 6 پلس اور آئی فون 6 پلس لانچ کر دیا

یوفون اور ٹیلی نار نے بلآخر پاکستان میں آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس لانچ کر دیاہے،اور دونوں نیٹ ورکس دوسروں پر بازی لیتے ہوئے اسے 11دسمبر کو ترسیل کیلئے پیش کریں گے۔
آج سے یوفون نے آئی فونز ڈؤائسس کے لیے ایڈوانس آڈر لینا شروع کر دیے ہیں۔یوفون کے مطابق یہ دونوں ڈؤائسس یو فون کے سیلز اور سروس سینٹرزمیں 11 دسمبر 2014. سے دستیاب ہونگی۔جبکہ ٹیلی نار کی جانب سے آرڈر 5دسمبر کو شروع ہوں گے، اور 11دسمبر کو موبائل فون دستیاب ہوں گے۔


اطلاعات کے مطابق یہ کہا جا رہا ہے کہ آئی فون 6 کی ان دونوں ڈؤائسس کی قیمت 80,000 روپے سے شروع ہونے کے چانسز ہیں۔ مگر ابھی تک یہ قیمت یوفون اور ٹیلی نار کی جانب سے کنفرم نہیں ہوئی۔لیکن امید کی جا رہی ہے کہ آئی فون کے ان لاک ورزن کو آفیشل قیمت پر یہ فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)


ابھی تک اوپن مارکیٹ میں آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس بالترتیب 80ہزار روپے اور 90ہزار روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے، اور اوپن مارکیٹ میں آنے والے یہ تمام فون سمگل شدہ ہوتے ہیں، یوفون اور ٹیلی نار کی اس شاندار پیشکش کے بعد نہ صرف صارفین کو مناسب قیمت پر آئی فون دستیاب ہوں گے، بلکہ ساتھ ہی ساتھ دونمبر طریقے سے ملک میں سمگل کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔



اپنا فون یو فون پر آرڈر کرنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے.

تاریخ اشاعت: 2014-11-28

More Technology Articles