30 year old computer has been controlling the heating and air conditioning

30 Year Old Computer Has Been Controlling The Heating And Air Conditioning

30 سال پرانا کمپیوٹر مگر کام نئے سے بہتر

آپ کے خیال میں 19 سکولوں کے ہیٹنگ اور ائیر کنڈیشنگ نظام کو کنٹرول کرنے والے کمپیوٹر کو کیسا ہونا چاہیے؟ یقیناً آپ سوچ رہے ہونگے کہ یہ کوئی انتہائی جدید ترین کمپیوٹر ہوگا۔ مگرایسا ہرگز نہیں۔

(جاری ہے)


مشی گن کے گرینڈرپیڈ پبلک سکولز کے19 سکولوں میں ہیٹنگ اور ائیر کنڈیشن نظام کو کنٹرول کرنے کے لیے 1985 سے کموڈور کمپیوٹر استعمال ہو رہا ہے۔ گرینڈرپیڈ پبلک سکولز کے ٹیکنیکل سپروائزر کے مطابق اُن کا ابھی تک اس کمپیوٹر کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ جب سپروائزر سے سوال کیا گیا کہ اگر کمپیوٹر خراب ہوگیا تو کیا کریں گے تو اس نے جواب دیا کہ تب ہم ای بے سے نیا خرید لیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-26

More Technology Articles