A new wearable NailO can control your mobile device with gestures

A New Wearable NailO Can Control Your Mobile Device With Gestures

سمارٹ ڈیوائس کو انگلی کے اشاروں پر نچائیں

نیلو کسی نیل پالش کا نام نہیں نہ ہی کسی اداکارہ کا ذکر ہو رہا ہے۔ اصل میں یہ نیل او(NailO)ہے۔نیل او ایسی ڈیوائس کا نام ہے جسے انگلی (ناخن) میں پہن کر موبائل کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔نیل او سے موبائل ڈیوائس کنٹرول کرنا ایسا ہی ہے جیسے اسے اپنی انگلی کے اشاروں پر نچانا ۔
نیل او سے صرف موبائل ہی نہیں بلکہ لیپ ٹاپ ،ٹیبلٹ، لائٹ اور سمارٹ ٹی وی کو بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔


اس ڈیوائس کو ایم آئی ٹی میڈیا لیب نے بنایا ہے۔ نیل او سنسرز، سرکٹ اور بیٹری پر مشتمل ڈیوائس ہےجو انگلی کی حرکات کو سمارٹ فون یا مربوط ڈیوائس تک پہنچاتی ہے۔
نیل او کو کئی طرح کی حرکات سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے جیسے انگلی تھپتھپانے، چٹکی بجائے، انگلی کو اوپر، نیچے ،دائیں اور بائیں کرنے سے۔

(جاری ہے)

اس ڈیوائس کی مدد سے تمام انگلیوں سے بھی ڈیوائس کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔


اسے بنانے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ نیل او کو پہننا ایسے ہی ہے جیسے انسان کو تیسرا ہاتھ مل جائے۔ یعنی دور بیٹھے اور دوسرے کام کاج کے دوران انسان ایس ایم ایس کے جواب دے سکتا ہے، سکرین کو کنٹرول کر سکتا ہے ، میوزک چلا سکتا ہےیا جو سمارٹ فون میں کام ہو سکتے ہیں وہ کر سکتا ہے ۔ ابھی تک اس ڈیوائس کی عام دستیابی کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

اس ڈیوائس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔



تاریخ اشاعت: 2015-04-25

More Technology Articles