Acer announced two new tablets

Acer Announced Two New Tablets

ایسر نے دو نئے ٹیبلٹ متعارف کرا دئیے

ایسر نےنیویارک کی تقریب میں نیا سمارٹ فون لیکوئیڈ ایکس2 متعارف کرایا(تفصیلات اس صفحے پر)
تو اس کے ساتھ دو نئے ٹیبلٹ بھی متعارف کرائے ہیں۔ ان کے نام ایسر آئیکونیا ون 8(بی1-820) Acer Iconia One 8 (B1-820) اور آئیکونیا ٹیب 10 (اے3-اے30) Iconia Tab 10 (A3-A30) ہیں۔اس کے علاوہ ایسر نےگیمنگ سنٹر ایسر پریڈیٹر ٹیبلٹ کا بھی تعارف کرایا۔



ایسر آئیکونیا ون 8 بی1-820 کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
سکرین: 8 انچ(1280 x 800پکسل) ایچ ڈی آئی پی ایس، ڈسپلے زیرو ائیر گیپ ٹیکنالوجی پر بنا ہے
پروسیسر: 1.83 گیگا ہرٹز کواڈ کور انٹل ایٹم زیڈ3735 جی
ریم:1 جی بی
سٹوریج: 16 جی بی / 32 جی بی
کارڈ سلاٹ: مائیکروایس ڈی
آپریٹنگ سسٹم: اینڈریوڈ 5.0 لولی پاپ
رئیر کیمرہ: 5 میگا پکسل، 88 ڈگری اینگل لینز
فرنٹ کیمرہ:0.3 میگا پکسل
پیمائش: 127.7 x 213.9 x 9.5ملی میٹر
وزن:355 گرام
کنکٹیویٹی: وائی فائی802.11 b/g/n ، بلوٹوتھ 4.0
بیٹری لائف: 8.5 گھنٹے

آئیکونیا ون 8 بی1-820 شمالی امریکا میں جولائی میں دستیاب ہوگا۔

(جاری ہے)

شمالی امریکا میں اس کی قیمت 145 ڈالر ہوگی۔ یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقا میں یہ ڈیوائس 179 یوروز میں اپریل میں ہی دستیاب ہوگی۔یہ ڈیوانس 10 رنگوں میں متعارف کرائی جائے گی۔

ایسر آئیکونیا ٹیب 10 اے 3-اے30 کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
سکرین:10.1 انچ (1920 x 1200پکسل) فل ایچ ڈی آئی پی ایس ڈسپلے،زیرو ائیر گیپ ٹیکنالوجی
ڈسپلے پروٹیکشن:کورننگ گوریلا گلاس4
پروسیسر:1.83 گیگا ہرٹز کواڈ کور انٹل ایٹم زیڈ3735 ایف
ریم:2 جی بی
سٹوریج:16 جی بی/ 32 جی بی/64 جی بی
کارڈ سلاٹ: مائیکروایس ڈی(64 جی بی تک کی سپورٹ)
آپریٹنگ سسٹم: اینڈریوڈ 5.0 لولی پاپ
رئیر کیمرہ: 5 میگا پکسل
فرنٹ کیمرہ: 2میگا پکسل
پیمائش: 260 x 176 x 9.7 ملی میٹر
وزن:540 گرام
کنکٹیویٹی: وائی فائی802.11 b/g/n ، بلوٹوتھ 4.0 ، این ایف سی
بیٹری لائف:7.5 گھنٹے

ایسر ٹیب 10 اے-اے30 شمالی امریکا کے سٹور میں مئی میں 299 ڈالر میں دستیاب ہوگی جبکہ یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقا کی منتخب مارکیٹ میں اسے 299 یوروز میں متعارف کرایا جائے گا۔
اس ڈیوائس کے ساتھ کافی ایسسریز بھی دستیاب ہونگی۔

ایسر کی تیسری اینڈریوڈ گیمنگ ڈیوائس کے بارے میں زیادہ معلومات سامنے نہیں آئیں تاہم اس کی تصاویر سامنے آئیں ہیں۔ ایسر پریڈیٹر اس سال کے آخر تک سب کے سامنے ہوگا۔

ایسر آئیکونیا ٹیبلٹ

تاریخ اشاعت: 2015-04-25

More Technology Articles