Acer shows off a hat to take that perfect selfie

Acer Shows Off A Hat To Take That Perfect Selfie

ایسر نے سیلفی تصاویر کے دیوانوں کے لیے انوکھا ہیٹ متعارف کروا دیا

آ ج کل جسے دیکھو سیلفی کا دیوانہ ہے ، کوئی موقع ہو لوگ دوستوں کے ساتھ سیلفی کو نہیں بھولتے۔ایسر نے ایسے دیوانوں کے لیے ایک ایسا ہیٹ متعارف کروایا ہے جس کی مدد سے آپ کسی بھی وقت کسی بھی اینگل سے اپنی سیلفی لے سکتے ہیں۔
یہ ہیٹ Christian Cowan-Sanluis نے ڈئزائن کیا ہے اور یہ خوبصورت فیشن اسسیسریز فروخت کے لیے دستیاب ہے اس کے ساتھ Acer Iconia A-1 840 ٹیبلیٹ بھی شامل ہے۔یہ ہیٹ 360 ڈگری پر گھمایا جا سکتا ہے جس کی مدد سے آپ اپنے من پسند اینگل سے اپنی سیلفی ( خود کار تصویر سازی )لے سکتے ہیں۔

سیلفی لینے والا ہیٹ

اس کی قیمت کے متعلق کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی تاہم اس پیکج میں ہیٹ کیس شامل ہوگی۔

(جاری ہے)

اس ہیٹ کو پہننے کے دوران یوزر کسی بھی ایپ جیسے فیس بک یا انسٹاگرام تک رسائی حاصل کر سکے گا.

تاریخ اشاعت: 2014-09-15

More Technology Articles