Agreement Between Mobi Cash NBP and NFB

Agreement Between Mobi Cash NBP And NFB

موبی کیش، نیشنل بینک اور مائیکرو فنانس بینک کے درمیان معاہدہ پر دستخط

موبائل فون صارفین اور شہریوں کو موبائل کیش کی ٹرانزیکشن کے لئے تیز ترین اور وسیع سہولیات فراہم کرنے کے لئے موبی کیش، نیشنل بینک اور مائیکرو فنانس بینک نے منگل کو معاہدہ پر دستخط کر دیئے۔ معاہدے سے مالیاتی خدمات کے ماحولیاتی نظام کے قیام کو فروغ ملے گا، حکومت کے مواصلات میں قابل قدر اضافہ ہوگا، معاہدے پر دستخط موبی لنک کے سی ای او جیفری ہیڈ برگ، وسیلہ بینک کے صدر غضنفر عظام نے کئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے این بی پی کے سی ای او اور پریذیڈنٹ ایم اقبال اشرف نے کہا کہ قومی خازن ہونے کی حیثیت سے این بی پی نے نیشنل پیمنٹ ایکو سسٹم کی تیاری کی صورت میں کسٹمرز کو سہولت پہنچانے کے لئے حکمت عملی تیار کی ہے جو کسٹمر کو تمام دستیاب ڈیجیٹل چینلوں کے ذریعے P2G اور G2P خدمات سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

بینکاری اور ٹیلیکو کی مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمارا مقصد پاکستانی مالیاتی شمولیت کے طویل المیعاد ہدف کو حاصل کرنا اور دیہی اور شہری کے درمیان خدمات میں فرق کو ختم کرنا ہے۔

این بی پی کے ایس ای وی پی/گروپ چیف سی اینڈ آر بی جی مدثر ایچ خان نے کہا کہ ٹیلیکو خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ نیشنل پیمنٹ ایکو سسٹم کی تیاری ہر پاکستانی شہری تک مالیاتی رسائل میں اضافے اور سہولت کو وسعت دینے میں ایک عمل انگیز کا کام کرے گا۔ این بی پی تمام P2G اور G2P ٹرانزیکشنز جمع کر کے ہر ممکن چینل کو قابل بنانے کے لئے کام کر رہا ہے۔
این بی پی کا مقصد پارٹنر اور ممکنہ اداروں کو سہولت فراہم کرنا اور ڈیجیٹل چینلوں کے ذریعے کیش مینجمنٹ کے حل فراہم کرنا ہے۔ یہ معاہدہ اس حقیقت کے ادراک پر مبنی ہے کہ ملک میں غربت اور آمدنی میں عدم مساوات دور کرنے کے لئے معاشرتی ایجنڈے میں معاملات کی شمولیت بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ مالیات کی شمولیت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے درست حکمت عملی مارکیٹ میں موجود کلیدی ارکان کے درمیان تعاون ہے اور حکومت پاکستان کی ملکیت ملک کے بڑے بینکوں میں سے ایک بینک کی سب سے بڑی ٹیلی کام آپریٹر کے درمیان یہ تعاون یقیناً مالیاتی مارکیٹ کی حرکیات کو اگلے سنگ میل تک لے جائے گا۔
اس انتظامی حلقہ میں متعدد خدمات کو فائدہ حاصل ہوگا جن میں موبی لنک یو ایس ایس ڈی چینل، موبی کیش ایجنٹ نیٹ ورک اور این بی پی ٹرانزیکشن بیس جو پاکستان کی بینکاری کی خدمات تک دسترس رکھنے والی اور بینکاری کی خدمات سے محروم آبادی کی ضروریات کو پورا کریں گے اور ان میں P2G اور G2P ٹرانزیکشنز شامل ہیں۔ این بی پی کے ایس ای وی پی/گروپ چیف سی اینڈ آر بی جی مدثر ایچ خان نے کہا کہ ٹیلیکو خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ نیشنل پے منٹ ایکو سسٹم کی تیاری ہر پاکستانی شہری تک مالیاتی رسائل میں اضافے اور سہولت کو وسعت دینے میں ایک عمل انگیز کا کام کرے گا۔
این بی پی تمام P2G اور G2P ٹرانزیکشنز کو جمع کر کے ہر ممکن چینل کو قابل بنانے کے لئے کام کر رہا ہے۔ این بی پی کا مقصد پارٹنر اور ممکنہ اداروں کو سہولت فراہم کرنا اور ڈیجیٹل چینلوں کے ذریعے کیش مینجمنٹ کے حل فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر جیفری ہیڈ برگ نے کہا کہ اپنے کسٹمرز کی زندگی میں سہولت پیدا کرنے کے لئے موبی کیش اپنی خدمات اور رسائی کی صورت میں مسلسل اپنے دائرہ کار میں اضافہ کر رہا ہے۔
موبائل فنانشل سروسز کے لئے این بی پی کے ساتھ شراکت داری اپنی رسائی میں مزید اضافہ اور ملک کے شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں طور پر سہولت فراہم کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔ یہ معاہدہ ہمیں بینکاری کی سہولت سے محروم علاقوں میں بھی مالیاتی فرق ختم کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وسیلہ بینک کے پریذیڈنٹ اور سی ای او غضنفر عظام نے کہا کہ ہمارا مرکزی وژن ٹیلی ڈینسٹی اور بینکاری کی کوریج کے درمیان فرق کو دور کرنا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے شماریات کے مطابق اس وقت 28 ملین بینک اکاؤنٹس ہیں جبکہ ٹیلی ڈینسٹی 132 ملین سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ اس معاملے پر ہم این بی پی اور موبی لنک کے پارٹنر ہیں کیونکہ اس سے ہمارے وژن کو تقویت ملتی ہے اور ہمیں ملک میں بینکاری کی سہولت حاصل کرنے والی اور بینکاری کی سہولت سے محروم آبادی کے درماین فرق کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-26

More Technology Articles