Amazon tests courier drones in Canada to avoid US hassles

Amazon Tests Courier Drones In Canada To Avoid US Hassles

امریکا میں ڈرونز پر پابندی کے باوجود ایمزون کے تجربات

پچھلے دنوں امریکی فیڈرل ایوی ایشن (ایف اے اے ) نے ایسا قانونی مسودہ تیار کیا تھا جس کے تحت ایمزون کے ڈرون امریکی فضا میں پرواز نہ کر سکیں(تفصیلات اس صفحے پر)۔ ایمزون نے اس وقت کہا تھا کہ وہ اپنے ڈرون لازمی اڑائے گا۔ لگتا ہے ایمزونے مذاق نہیں کیا تھا۔ اس نے امریکا سے باہر ڈرون کے تجربات کر لیے۔

(جاری ہے)

ایمزون نے کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں اپنے ڈرونز کو اڑایا۔
ایمزون نے کہا کہ ہم امریکا کہ قانون پاس ہونے یا اس میں رعایت ملنے تک انتظار نہیں کرسکتے۔ امریکی فیڈریل ایوی ایشن نے امریکی فضاؤں میں تجارتی ڈرونز کے اڑانے پر پابندی لگا رکھی جبکہ جبکہ کینیڈا اور یورپ کے بہت سے ممالک میں بہت زیادہ ائیر ٹریفک ہونے کے باوجود تجارتی ڈرون کے اڑانے پر کوئی پابندی نہیں ۔
کینیڈا میں ہونے والے تجربات کا مقصد ڈرونز کے حوالے سے بنیادی مسائل کو دور کرنا اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-31

More Technology Articles