Andriod Distribution update for the month of July 2015

Andriod Distribution Update For The Month Of July 2015

اینڈریوڈ ڈسٹری بیوشن اپ ڈیٹ برائے جولائی 2015

گوگل نے پچھلے ماہ کی اینڈریوڈ ڈسٹری بیوشن اپ ڈیٹ جاری کر دی ہیں۔ نئے اعداد وشمار کے مطابق اینڈریوڈ کی تمام ڈیوائسسز میں سے 18.1فیصد میں لولی پاپ انسٹال ہے۔یعنی ہر پانچویں اینڈریوڈ ڈیوائس میں لولی پاپ انسٹال ہے۔

(جاری ہے)

جون کے مہینے میں اینڈریوڈ کی مارکیٹ میں لولی پاپ کا حصہ 12.4فیصد تھا(تفصیلات اس صفحے پر

پچھلے ماہ اینڈریوڈ کٹ کیٹ کا اینڈریوڈ مارکیٹ شیئر 39.2فیصد تھا ، جو بنا کسی غیر معمولی اضافے کے اب 39.3فیصد ہے۔پچھلے ماہ جیلی بین کا اینڈریوڈ مارکیٹ میں حصہ 37.4فیصد تھا جو اب کم ہو کر 33.6فیصد رہ گیا ہے۔
اینڈریوڈ مارکیٹ میں اینڈریوڈ کے دوسرے ورژنز آئس کریم سینڈوچ، جنجر بریڈ اور فرایو کا حصہ بالترتیب 4.1فیصد، 4.6فیصد اور0.3 فیصد رہا۔

Andriod Distribution update for the month of July 2015
تاریخ اشاعت: 2015-08-05

More Technology Articles