Android distribution report October 2015

Android Distribution Report October 2015

اینڈریوڈ ڈسٹری بیوشن اپ ڈیٹس برائے اکتوبر 2015

پچھلے ماہ ہی اینڈریوڈ لولی پاپ نے کل ڈیوائسز میں 20 فیصد سے زیادہ ڈیوائسز پر انسٹال ہو کر اہم سنگ میل عبور کیا تھا(تفصیلات اس صفحے پر)اس کے ایک ماہ بعد لولی پاپ اب 23.5فیصد ڈیوائسز میں انسٹال ہے۔ڈسٹری بیوشن چارٹ پر کٹ کیٹ کی پوزیشن ذرا سی کم ہو گئی ہے۔ کٹ کیٹ39.2 فیصد سے کم ہو کر 38.9فیصد پر آگیا ہے۔جیلی بین بھی مجموعی طور پر31.8 فیصد سے کم ہو کر 30.2فیصد پر آگیا ہے۔

(جاری ہے)


آئی کریم سینڈوچ کا شیئر 3.7فیصد سے کم ہو کر 3.4فیصد ہوگیا ہے اور جنجر بریڈ 4.1فیصد سے 3.8فیصد پر آگیا ہے۔ڈسٹری بیوشن چارٹ میں فرایو بدستور 0.2فیصد کے اسی اسی مقام پر براجمان ہے۔
یاد رہے اس سے پرانے ورژن کی شماریات حاصل نہیں کی جا سکتی، کیونکہ ان شماریات کی بنیاد پلے سٹور پر ہے، جو پرانے ورژنز کو سپورٹ نہیں کرتا۔
گوگل نے نیکسس ڈیوائس پر مارش میلو کو اپ ڈیٹ کرنا شروع کر دیا ہے، اس کے علاوہ نئے نیکسس میں مارش میلو پہلے سےہی انسٹا ل، اس لیے اگلے ماہ کی شماریات میں مارش میلو کے مارکیٹ شیئر کا بھی ذکر ہوگا۔

Android distribution report October 2015
تاریخ اشاعت: 2015-10-08

More Technology Articles