Android flaw lets attackers into your phone through MMS videos

Android Flaw Lets Attackers Into Your Phone Through MMS Videos

اینڈریوڈ میں تاریخ کا سب سے بڑا بگ دریافت

اینڈریوڈ اس وقت تمام موبائل آپریٹنگ سسٹم میں سب سے مقبول آپریٹنگ سسٹم ہے۔80 فیصد سمارٹ فونز پر اینڈریوڈ ہی انسٹال ہے۔سان فرانسسکو کی ایک سیکورٹی فرم زیمپوریم نے گوگل کے ساتھ مل کر اینڈریوڈ میں ایک ایسا بگ دریافت کیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے ہیکرہر اس شخص کا سمارٹ فون ہیک کر سکتے ہیں جس کا فون نمبر انہیں معلوم ہو۔ہیکر کو موبائل پر صرف ایک ایس ایم ایس ویڈیو بھیجنا ہےا ور موبائل ہیک ہو جائے گا۔


ہیکر کو فون ہیک کرنے کے لیے اس بات کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا کہ آپ ایس ایم ایس میں بھیجی کی ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کر کے چلائیں۔ بلکہ جیسے ہی آپ کو ایس ایم ایس موصول ہوگا،موبائل کی ایس ایم ٹیون بجے گی، موبائل ہیک ہو جائے گا۔
ہیکر اس خرابی کا فائدہ کچھ اس طرح اٹھا سکتے ہیں کہ کوئی بھی ہیکر ایک شارٹ ویڈیو بنائے گا۔

(جاری ہے)

اس میں مال وئیر شامل کرے گا اور یہ ویڈیو آپ کو بھیج دے گا۔

جیسے ہی میسج موصول ہو گا میسیجنگ ایپ ویڈیو کو پراسس کرنا بند کر دے گی۔ ہیک کرنے کے بعد ہیکر آپ کا ڈیٹا کاپی کر سکتا ہے۔ ڈیٹا ڈیلیٹ کر سکتا ہے۔ کیمرہ اور مائیک کو استعمال کر سکتا ہے۔ آپ کے تمام الفاظ اور حرکات پر نظر رکھ سکتا ہے۔
اینڈریوڈ کی یہ خرابی اس وقت زیر استعمال ہر فون میں موجود ہے۔اچھی بات یہ ہے کہ اس خرابی کو ابھی تک کسی ہیکر نے استعمال نہیں کیا ہے۔
اس خرابی کو کچھ موبائل پر پیچ کی مدد سے دور بھی کر دیا گیا ہے جبکہ باقی موبائل پر دور کیا جا رہا ہے۔گوگل نے موبائل بنانے والے اداروں کو بھی اس خرابی سے مطلع کر دیا ہے۔ آئندہ بننے والے سمارٹ فونز میں یہ خرابی نہیں ہوگی۔
اینڈریوڈ کے زیادہ تر صارفین اس لیے بھی خطرے میں ہیں کہ موبائل فون بنانے والوں کا آپریٹنگ سسٹم کواپ ڈیٹ کرنے میں کوئی مالی فائدہ نہیں ہوتا، اس لیے وہ موبائل فون آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے میں دلچسپی نہیں لیتے۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-27

More Technology Articles