Android N allows Chrome windows in both sides of a split screen

Android N Allows Chrome Windows In Both Sides Of A Split Screen

اینڈروئیڈ این میں سپلٹ سکرین کے دونوں اطراف کروم ونڈوز کھل سکیں گی

سپلٹ سکرین تیزی سے موبائل پلیٹ فارمز کا اہم فیچرز بنتی جا رہی ہیں۔ موبائل کے سکرین سائز بڑے ہوتےجا رہے ہیں تو موبائل بنانے والی کمپنیوں کو بھی احساس ہو رہا ہے کہ بڑی سکرین کو سپلٹ کر کے ایک ساتھ دو کام کرنا بھی کافی بہتر رہے گا، لیکن اگر آپ سپلٹ سکرین کے دونوں اطراف میں ہی ویب براؤزنگ کرنا چاہیں تو کیا کریں گے؟ آئی او ایس صارفین اس کے لیے ایک ایپلی کیشن Sidefari استعمال کرتے ہیں تاہم اینڈروئیڈ این کے صارفین کو ایسا کرنے کے لیے کسی ایپلی کیشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)


گوگل کروم براؤزر کے ایک بہترین فیچر سے اینڈروئیڈ این میں سپلٹ سکرین کے دونوں طرف ہی کروم براؤزر کھولا جا سکے گا۔
کروم کو سپلٹ سکرین کے دونوں طرف کھولنے کے لیے آپ کو کروم کھول کر سپلٹ سکرین موڈ میں جانا پڑے گا گا۔ اس کے بعد اوور فلو مینو سے Move to other window منتخب کرنا پڑے گا، جس کے بعد آپ کی کروم کی موجودہ ٹیب سپلٹ سکرین کے دوسری طرف چلی جائے گی۔
ابھی تو آپ صرف ایک ٹیب کو ہی سپلٹ سکرین کی دوسری طرف منتقل کر سکیں گے مگر پھر آپ جتنی چاہیں ٹیبز کھول سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-24

More Technology Articles