Apple confirms tattoos can mess with the Watch heart sensor

Apple Confirms Tattoos Can Mess With The Watch Heart Sensor

ایپل نے ٹیٹوز کے ایپل واچ سنسرز پر اثر انداز ہونے کی تصدیق کر دی

ایپل واچ کے ریویو (تفصیلات اس صفحے پر ) میں چند اہم باتیں کسی کے ذہن میں نہیں آئیں جن کے بارے میں انٹر نیٹ ہر طرف بحث ہو رہی ہے۔ ٹیٹوز کے ہوتے ہوئے ایپل واچ کے دل کی دھڑکن مانیٹر کرنے والے سنسر صحیح طرح کام نہیں کرتے۔ کئی دنوں کی اس بحث کے بعد ایپل نے تصدیق کی ہے کہ اگر ہاتھ پر ٹیٹوز بنے ہوں تو ایپل واچ کے سنسر درست نتائج ظاہر نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

ایپل نے کہا کہ اس کی ویب سائٹ پر ایک صفحے پر اس بات کی نشان دہی کی گئی ہے کہ ایپل واچ کے سنسرز کس طرح کام کرتے ہیں ۔ جلد میں ہونے والی ذرا سی تبدیلی بھی نتائج پر اثر انداز ہوتی ہے۔ ٹیٹوز کی سیاہی اور دوسری چیزیں سنسر کو متاثر کرتی ہیں۔
سنسر کے ساتھ یہ مسئلہ صرف ایپل واچ کے ساتھ ہی نہیں بلکہ اسی طرح کی دوسری ڈیوائس بھی ٹیٹوز کے ہوتے ہوئے درست نتائج نہیں دے سکی۔ایپل کا کہنا ہے کہ اگر صارفین اپنی کلائی سے ٹیٹو مٹوانا نہیں چاہتے تو وہ ایکسٹرنل سنسر کے ساتھ ایپل واچ کو مربوط کر سکتےہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-02

More Technology Articles