Apple iPhone 5 battery replacement program expands worldwide

Apple IPhone 5 Battery Replacement Program Expands Worldwide

ایپل نے آئی فون 5 بیٹری تبدیل کرنے کے پروگرام کی دنیا بھر میں توسیع کر دی

پچھلے ہفتے ایپل کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ وہ صارفین جنہوں نے ستمبر 2012 سے جنوری 2013 کے درمیان میں آئی فون 5 خریدا ہے اور اب ان کے آئی فون کی بیٹری ٹھیک سے کام نہیں کر رہی تو ایپل انہیں مفت میں بیٹری تبدیل کر کے دے گا۔اس کے لیے آپ کو دیے گئے سورس لنک پر کلک کر کے اپنے فون کا سیریل نمبر داخل کرنا ہوگا۔ جس کے بعد آپ یہ جان پائیں گے کہ آپ اس پروگرام میں شمولیت کے اہل ہیں یا نہیں۔


امریکہ اور چین میں رہنے والوں کے لیے پچھلے ہفتے میں ہی اس پروگرام کا آغاز کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم کل ایپل نے پاکستان سمیت پوری دنیا میں اس پروگرام کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔
اپنے آئی فون 5 کی بیٹری کی تبدیلی سے پہلے آپ کو اپنا تمام ڈیٹا آٹونز یا آئی کلاؤڈ میں منتقل کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ اگر آپ کے آئی فون کی سکرین کچھ ٹوٹ چکی ہے یا کوئی اور مسئلے کو بھی شکار ہے تو بیٹری تبدیل کروانے سے پہلے آپ کو ان مسئلوں کو حل کرنا ہوگا۔کیونکہ ایپل اس طرح کے مسئلوں سے دوچار فون کو اس پروگرام میں شامل نہیں کرے گا۔
اپنے فون کے بارے میں جاننے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے.

تاریخ اشاعت: 2014-09-01

More Technology Articles