Apple officially announces iPhone unveiling event

Apple Officially Announces IPhone Unveiling Event

ایپل نے آئی فون 6 ایس اور 6 ایس پلس کی تعارفی تقریب کا اعلان کر دیا

پہلے بھی اطلاعات تھیں کہ 12 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ آئی فون 6 ایس کو اس سال خزاں میں لانچ کیا جائے گا(تفصیلات اس صفحے پر)۔آئی فون 6 ایس اور 6 ایس پلس کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب کے دعوت نامے بذریعہ ای میل مخصوص لوگوں کو بھجوا دئیے گئے ہیں(تصویر نیچے)۔دعوت ناموں کے مطابق یہ تقریب 9 ستمبر کو ہوگی۔

(جاری ہے)


لوگوں کو آئی فون6 ایس کے جس فیچر کا بے صبری سے انتظار ہے وہ فورس ٹچ ہے(تفصیلات اس صفحے پر)۔ اس فیچر کی بدولت موبائل سکرین کو سختی سے دبانے پر موبائل صارف کو “خطرناک نتائج کی دھمکیاں” دے سکے گا۔اس فیچر کو مختلف طرح کے دباؤ سے مختلف چیزیں کنٹرول کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

Apple officially announces iPhone unveiling event
تاریخ اشاعت: 2015-08-28

More Technology Articles