Apple planning multiple wearables at prices that may be up to USD 400

Apple Planning Multiple Wearables At Prices That May Be Up To USD 400

ایپل بھی سمارٹ واچ بنانے والی کمپنیوں میں شامل!!!

متعدد خبروں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اب جبکہ ایپل باقاعدہ طور پر وئیر ایبل مارکیٹ میں داخل ہو گیا ہے تو ہمیں ایپل کی جانب سے ایک سے زیادہ آئی واچ کی توقع ہونی چاہیے۔
Re/code کی رپورٹ سے یہ بات کافی حد تک کنفرم بھی ہو چکی ہے کہ ایپل ایک سے زیادہ آئی واچ پر کام کر رہا ہے یہاں تک کہ 400 ڈالر کی زیادہ قیمت کے تعین کے امکان پر بحث بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)


لہذا اس کا مطلب ہے کہ ہم ایپل کی طرف سے ایک سے زیادہ آئی واچ کی توقع رکھ سکتے ہیں لیکن قیمت کے بارے میں ابھی تک کچھ کنفرم نہیں کہا جا سکتا ۔یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ایپل 9 ستمبر کے ایونٹ میں اس کو متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے اوریہ بھی اطلاعات ہیں کہ ان کی برآمدات 2015 تک شروع کی جائیں گی۔
تاہم یہ بھی امید کی جا رہی ہے کہ ایپل کی آئی واچ کو بہت سی دیگر واچز کا مقابلہ کرنا ہوگا جن میں اینڈرائیڈ وئیر، سامسنگ کی ٹائزن، پیبل اور کچھ دوسرے شامل ہیں۔
ابھی تک سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ایپل عورتوں اور مردوں، سپورٹ اور فیشن سمارٹ واچز پر کام کر رہا ہے۔ہمیں امید ہے کہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات 9 ستمبر تک سامنے آئیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2014-09-01

More Technology Articles