Apple upgrades iOS after spyware finding

Apple Upgrades IOS After Spyware Finding

ایپل نے آئی او ایس کو اپ گریڈ کرکے بڑی خرابی دور کر دی

انٹرنیٹ سیکورٹی کے ماہرین نے بتایا کہ ایک مشہور عرب شخصیت کے آئی فون کو ایک خطرناک سپائی وئیر سے نشانہ بنایا گیا ہے۔یہ خبر ملتے ہی ایپل نے آئی او ایس سافٹ وئیر کو اپ گریڈ کر دیا ہے۔
سان فرانسسکو کی سیکورٹی فرم لک آؤٹ اور انٹر نیٹ واچ گروپ سٹیزن لیب کے مطابق ایک سپائی وئیر آئی او ایس کی پہلے سے نامعلوم تین خرابیوں میں سے ایک ، جسے Trident کا نام دیا گیا ہے، کو استعمال کر تے ہوئے ایک کلک سے صارفین کی آواز ریکارڈ کر سکتا ہے، پاس ورڈ جمع کر سکتا ہے،ٹیکسٹ میسج پڑھ سکتا ہے،کال ریکارڈ اور صارفین کو ٹریک کر سکتا ہے۔

آئی او ایس 9.3.4 اور اس سے پچھلے ورژن کے فون اس سپائی وئیر سے متاثر ہو سکتےہیں۔
یہ اٹیک موبائل سپائی وئیر پراڈکٹ Pegasus کواستعمال کر کے کیےجاتے ہیں، جسے این ایس او گروپ نے بنایا ہے۔

(جاری ہے)

این ایس او ایک اسرائیلی سائبر گروپ /کمپنی ہے، جو ہائی پروفائل ٹارگٹ کو نشانہ بناتا ہے اور خفیہ موبائل ٹریکنگ کے لیے سافٹ وئیر فروخت کرتا ہے۔
اس خرابی کے سامنے آتے ہی ایپل نے اس پر کام شروع کردیا نئی اپ ڈیٹس کے ساتھ آئی او ایس9.3.5 ورژن متعارف کرادیا۔

صارفین اس ورژن کو Settings پھر Generalپھر Software Update سے اپ ڈیٹس کر سکتے ہیں۔
ایپل کا کہنا ہے کہ اُن کے علم میں جیسے ہی خرابی آئی انہوں نے اس فوراً فکس کر دیا۔ ایپل نے اپنے صارفین سے کہا ہے کہ وہ اس خرابی سے بچنے کے لیے اپنا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کر لیں۔
یہ خرابی 10 اگست کو اس وقت سامنے آئی جب متحدہ عرب امارات میں انسانی حقوق کے علمبردار احمد منصور کو عجیب و غریب ٹیکسٹ آنے لگے۔ اگر وہ ان میں دئیے گئے لنک پر کلک کرتے تو مال وئیرخاموشی سے انسٹال ہو کر اس کی کال ریکارڈ کر سکتا تھا ، ای میلز اور میسجز بھی پڑھ سکتا تھا۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-26

More Technology Articles