Apple Watch, Surface Pro 3 and Blackphone make Time Top 25 new inventions of 2014

Apple Watch, Surface Pro 3 And Blackphone Make Time Top 25 New Inventions Of 2014

ایپل کی آئی واچ نے فروخت سے قبل ہی منفرد جگہ بنا لی!

اگرچہ ایپل واچ ابھی تک فروخت کے لیے پیش نہیں کی گی لیکن اس کے باوجود ٹائم میگزین کے 2014 کی ٹاپ 25 ایجادات میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گی ہے۔ٹائمز کے مطابق یہ ایک ایسی واچ ہے جو آپ کا پورا کمپیوٹر آپ کی کلائی پر فکس کر دے گی۔یہ واچ ٹچ سکرین اور فزیکل بٹنز کا خوبصورت مجموعہ ہے۔اس میگزین کے مطابق ایپل کی یہ واچ فیشن کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی آئکون بھی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے کچھ دلچسپ بیان کردہ فیچرز میں پیغام رسانی، سمت کے متعلق جاننا، موبائل ادائیگی کرنااور فٹنس کے معیار سے باخبر رہنا ہے۔اب تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایپل اپنی یہ واچ آئندہ سال ویلنٹائنز ڈے پر ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مائیکروسافٹ کی سرفیس پرو 3 بھی ٹاپ 25 میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔مائیکروسافٹ کا یہ ٹیبلیٹ 12 انچ سکرین کے ساتھ آپشنل ٹائپ کور کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جو کہ اس کو لیپ ٹام بھی تبدیل کر دیتا ہے۔اس میں انٹل پروسیسر کے ساتھ ساتھ 4 یا 8GB ریم، 512GB کی سٹوریج دستیاب ہے۔مائیکروسافٹ کی جان سے جب اس کا اشتہار چلایا جاتا ہے تو اس کا ا مقابلہ یپل آئی پیڈ کی بجائے میک بک ائیر سے کیا جاتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-11-24

More Technology Articles