APPLE WILL REPORTEDLY LET YOU TRADE IT IN TOWARDS A NEW PHONE

APPLE WILL REPORTEDLY LET YOU TRADE IT IN TOWARDS A NEW PHONE

ایپل ٹوٹا ہواپرانا آئی فون لے کر نئے آئی فون کے لیے کریڈٹ دے گا

ایپل نیا ٹریڈ ان پروگرام شروع کرنے ولا ہے، جس کے تحت وہ صارفین سے اُن کےموجودہ ٹوٹے ہوئے آئی فون لے کر انہیں نئے آئی فون کے لیے کریڈٹ دے گا۔رپورٹ کے مطابق ایپل ایسے آئی فون جن کی سکرین کریک ، بٹن اور کیمرہ خراب ہو چکا ہو، لے کر نئے آئی فون کے لیے کریڈٹ دے گا۔
ایپل فی الحال خراب آئی فون 5 ایس، آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس ماڈلز ہی واپس لے گا۔

(جاری ہے)

کہا جا رہا ہے کہ ایپل ٹوٹے ہوئے آئی فون 5 ایس کے بدلے میں 50 ڈالر، آئی فون 6 اور 6 پلس کےبدلے 200سے 250 ڈالر کریڈٹ دے گا۔ یہ کریڈٹ نئے آئی فون کی خریداری میں استعمال ہو سکے گا۔رپورٹ کے مطابق یہ ٹریڈ ان پروگرام اسی ہفتے (غالباً شروع میں صرف امریکا میں ) لانچ کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق ایپل اپنے مخصوص سٹورز پر پلاسٹک کی سکرین پروٹیکٹر انسٹالیشن بھی فراہم کرے گا(ظاہر ہے مفت میں نہیں،پیسے لے کر)۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایپل اس وقت بھی کچھ سٹورز پر سکرین پروٹیکٹر فراہم کر رہا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-05

More Technology Articles