Backstage may soon make YouTube a full social network

Backstage May Soon Make YouTube A Full Social Network

بیک سٹیج جلد ہی یوٹیوب کو مکمل سوشل میڈیا نیٹ ورک میں بدل دے گا

ایک نئی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پراجیکٹ یوٹیوب بیک سٹیج کے تحت جلد ہی یوٹیوب میں بڑی تبدیلیاں ہونگی۔اگریہ رپورٹ درست ہے تو اس کا مطلب ہے کہ گوگل ایک بار پھر مکمل سوشل نیٹ ورک بننے کی کوششوں میں ہے۔اس بار گوگل یوٹیوب کو سوشل نیٹ ورک میں بدلے گا۔

(جاری ہے)


رپورٹس کے مطابق یوٹیو ب ایک فیچر بیک سٹیج (Backstage)پر کام کر رہا ہے۔اس فیچر سے یوٹیوب میں بیک سٹیج کی ایک اور ٹیب شامل کی جائے گی۔ جس کے بعد صارفین اپنے سبسکرائبرز کے لیے ویڈیو، فوٹوز، پولز، لنکس اور ٹیکسٹ پوسٹ شیئر کر سکیں گے۔
بیک سٹیج کا فیچر اس سال کے آخر تک لانچ ہوسکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-24

More Technology Articles