Bing Maps new traffic cameras help you spot jams

Bing Maps New Traffic Cameras Help You Spot Jams

بنگ میپس اب ٹریفک کیمروں کےمناظر دکھائے گا

مائیکروسافٹ نے اپنے بنگ میپس کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ اب بنگ میپس 11 ممالک کے 35000 لائیو ٹریفک کیمروں کے مناظر دکھا سکیں گے۔مائیکروسافٹ نے ابھی یہ فیچر امریکا اور سپین سمیت 11 ممالک میں متعارف کرایا گیا ہے۔
مائیکروسافٹ کا یہ نیا فیچر بنگ میپ کی ٹریفک لیئر میں دستیاب ہے۔ اسے فعال کر کے زوم کرنے سے بڑی سٹرکوں کے ٹریفک کیمروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

جس جگہ ٹریفک کیمرہ نصب ہونگے ، وہ جگہ بنگ میپ میں کیمرے کے آئیکون سے ظاہر کر رہی ہوگی۔ایپلی کیشن کے ایک فیچر کی بدولت پچھلے دیکھے گئے کیمروں کو فوراً ہی دوبارہ بھی دیکھا جا سکتا ہے یعنی صارفین کسی روٹ پر جاتے ہوئے اپنے روٹ کےکیمروں کو بار بار چیک کر سکتے ہیں۔
پچھلے دنوں گوگل نے پاکستان میں لائیوٹریفک فیڈ کی سہولت متعارف کرائی ہے(تفصیلات اس صفحے پر)، جس سے صارفین دوران سفر اپنے روٹ پر ٹریفک کی صورت حال کو جان سکتے ہیں۔

Bing Maps new traffic cameras help you spot jams
تاریخ اشاعت: 2015-11-25

More Technology Articles