BMW 7 Series lets you park by remote control

BMW 7 Series Lets You Park By Remote Control

بی ایم ڈبلیو سیریز 7، ماڈل 2016

بی ایم ڈبلیو کی ڈیلکس 7سیریز کے ماڈل 2016 میں بہت سی ایسی خصوصیات شامل ہیں جو اس سے پہلے جیمز بانڈ کی فلموں میں ہی دیکھی گئی ہیں یا پھر انہیں جیمز بانڈ کی فلموں سے متاثر ہو کر شامل کیا گیا ہے۔سب سے اہم فیچر جو شامل کیا گیاہے وہ ریموٹ کنٹرول سے پارکنگ کا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے ڈرائیور گاڑی سے باہر کھڑے ہو کر ہاتھ میں ریموٹ کی مدد سے گاڑی پارک کر سکتا ہے۔

ریموٹ کنٹرول سے پارکنگ کا فیچر اس سے پہلے والو اور آؤڈی کے ڈیمو ماڈل میں ہی دیکھا گیا ہے، مگر بی ایم ڈبلیو اسے انڈر پروڈکشن گاڑی میں متعارف کرارہاہے۔خودکار پارکنگ کا فیچر بی ایم ڈبلیو کے آئی 3 ماڈل میں بھی متعارف کرایا گیا تھا مگر 7 سیریز کی خوبی یہ ہے کہ اس کے لیے ڈرائیور کی سیٹ پر بیٹھنا ضروری نہیں۔
ایک اور اہم فیچر حرکات کی مدد سے کنٹرول کا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے تحت صارفین ہاتھ کی حرکت سے ہی فون کان کو وصول یا مسترد کر سکیں گے۔ٹچ سکرین کی مدد سے میڈیا کنٹرول کیا جا سکتاہے۔حرکات سے کنٹرول کرنے کے لیے ایک انگلی، دوانگلی یا پورا ہاتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ مختلف فنکشن کے لیے خود سے بھی اشارے بنائے جا سکتے ہیں۔
نئی گاڑی میں ڈرائیور کے لیے ڈرائیونگ اسسٹنٹ سسٹم بھی ہو گا جو سٹیئرنگ، ڈائریکشن وغیرہ کنٹرول کرنے میں مدد دے گا۔
گاڑی کی باڈی میں 130 کلو کاربن فائبر استعمال کیا گیا ہے، اس گاڑی کا وزن بھی کافی ہلکا ہے۔اس گاڑی کی قیمت کے حوالے سے ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں مگر 2015 کے ماڈل 68500 ڈالر سے شروع ہوا تھا اور 130000 ڈالر تک گیا تھا۔

The all-new BMW 7 Series. Preview. by AmeenAkbar

تاریخ اشاعت: 2015-04-21

More Technology Articles