Boeing Dreamliner new software bug

Boeing Dreamliner New Software Bug

بوئنگ ڈریم لائنر جہاز میں بھی انتہائی خطرناک وائرس آگیا

بوئنگ 787 ڈریم لائنر کو جب متعارف کرایا گیا تو اس کے بیٹری کے مسئلے نے حکام اور بوئنگ کو کافی پریشان رکھا۔ بوئنگ 787 ڈریم لائنر میں بیٹری گرم ہونے سے آگ لگ گئی تھی، اس کے بعد بوئنگ نے جہاز کی فروخت بند کر دی گئی(تفصیلات اس صفحے پر) اورحکومت نے تمام ڈریم لائنر کو گراونڈ کر دیا(تفصیلات اس صفحے پر) ۔

اس مسئلے کو حل کیا تو اب اس میں ایک مسئلہ اور سامنے آگیا ہے۔یہ مسئلہ تو بیٹری والے مسئلے سے بھی زیادہ سنگین ہے۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق بوئنگ 787 ڈریم لائنر میں ایک سافٹ وئیر بگ ہے جو بجلی کے نظام کو بند کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ اس کا نتیجہ ظاہر ہے، جہاز پر سے کنٹرول ختم۔

(جاری ہے)

ایف اے اے کا کہنا ہے کہ اگر جہاز کا بجلی کا نظام مسلسل 8 ماہ تک چلتا رہے تو جنریٹر فیل ہو جاتے ہیں۔


ایک ماڈل 787جہاز کو جب مسلسل 248 دنوں تک چلایا گیا تو اس میں اسی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ ابھی تو بوئنگ ڈریم لائنر کی مرمت کا کام چل رہا ہے۔ بوئنگ بھی سافٹ وئیر کے لیے نیا پیچ متعارف کرانے کی تیاری میں مصروف ہے۔ اس وائرس کا ایک حل یہ بھی ہے کہ جہاز کو 8 ماہ سے پہلے ایک دفعہ مکمل طور پر بند کر کے دوبارہ چلایا جائے۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-03

More Technology Articles