Case Flow System of Lahore High Court launched

Case Flow System Of Lahore High Court Launched

لاہور ہائی کورٹ میں کیس فلو سسٹم لانچ ہوگیا

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے لاہور ہائی کورٹ میں نیا کیس فلو سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔اس خودکار نظام کے ذریعےعدلیہ، وکلا اور عام شہری صرف ایک فون کال سے جج کا نام، مقدمہ کی ہسٹری، پٹیشن کی کاپی یا تاریخ سماعت جان سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


پی آئی ٹی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلپ لائن1134 کو پی آئی ٹی بی نے لانچ کیا ہے۔اس سہولت سے لاہور ہائی کورٹ کی پرنسپل سیٹ واقع لاہور اور بینچز واقع راولپنڈی، بہاولپور اور ملتان سے متعلقہ تمام افراد کا فائدہ ہوگا۔
1134 کو موبائل سے بھی ڈائل کیا جاسکتا ہے۔ یہ سہولت صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک دستیاب ہوتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-01

More Technology Articles