China nails Samsung and Oppo over smartphone bloatware

China Nails Samsung And Oppo Over Smartphone Bloatware

اوپو اور سام سنگ چین میں مقدمات کی زد میں

چین سے تعلق رکھنے والے صارفین کے حقوق کے لیے سرگرم ایک چھوٹے سے گروپ نے سام سنگ اور اوپو پر مقدمہ کر دیاہے۔دونوں پر مقدمہ ان کے سمارٹ فونز میں انسٹال بلاٹ وئیر(پہلے سے انسٹال شدہ ایپلی کیشن ) کی زیادتی پر کیا گیا۔ شنگھائی کنزیومرکونسل کا کہنا ہے کہ دونوں کمپنیوں نے اپنے سمارٹ فونز میں پہلے سے ہی بہت زیادہ ایپلی کیشنز انسٹال کر رکھی ہے، اور صارفین کے لیے یہ آسان بھی نہیں کہ انہیں آرام سے ان انسٹال کر سکے۔

(جاری ہے)

صارفین سے ملنے والی شکایتوں کے بعد ان کمپنیوں پر مقدمے کا فیصلہ کیا گیا۔صارفین کا خیال ہے کہ اتنی زیادہ ایپلی کیشنز کی وجہ سے صارفین کے لیے استعمال کے قابل سٹوریج بہت کم رہ جاتی ہے۔
کونسل کا کہنا ہے انہوں نے تجربہ کے طور پر سام سنگ کے مقامی گلیکسی نوٹ 3 کو چیک کیا تو معلوم ہوا کہ اس میں پہلے سے 44 ایپلی کیشنز انسٹال ہیں۔اوپو فائنڈ 7اے میں پہلے سے انسٹال ایپلی کیشنز کی تعداد 71 پائی گئ۔
کونسل کا کہنا ہے کہ اس مقدمے کی وجہ سے دوسری کمپنیاں بھی اپنے سمارٹ فون میں پہلے سے انسٹال ایپلی کیشنز کی تعداد کم کریں گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-06

More Technology Articles