Chrome will block obnoxious Flash ads starting September 1st

Chrome Will Block Obnoxious Flash Ads Starting September 1st

1 ستمبر سے کروم براؤزر فلیش میں بنے اشتہارات بلاک کر دے گا

گوگل نے جون میں اعلان کیا تھا کہ اس کا کروم براؤزر اتنا ذہین ہو جائے گا کہ وہ خود بخود ویب پیج سے ایسے تمام مواد کو بلاک کر دے جو اصل ویب پیج کا حصہ نہیں۔ان تبدیلیوں کے نتیجے میں کروم اس قابل ہو گیا ہے کہ وہ فلیش اشتہارا ت کو بلاک کر دے۔ ایڈ ورڈ کے گوگل پلس کے پیج پر گوگل نے کہا ہے کہ 1 ستمبر سے تمام کروم براؤزر بائی ڈیفالٹ فلیش اشتہارات کو بلاک کر دیں گے۔

(جاری ہے)

گوگل نے اشتہار دینے والوں کو بھی مشورہ دیا ے کہ اشتہارات کے بلاک ہونے سے بچنے کےلیے وہ فلیش سے ایچ ٹی ایم ایل پر منتقل ہوجائیں۔
اگر میک پر سفاری سے مقابلہ کیا جائے تو گوگل کروم کے اس نئے فیچر کی بدولت بیٹری کی بھی بچت ہوگی۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس فیچر کو 1 ستمبر سے پہلے خود سے ایکٹیویٹ کیا جا سکتا ہے۔اس کے لیے سب سے پہلے سیٹنگ میں جائیں۔ سب سے نیچے Show advance setting پر کلک کریں۔ اس کے بعد Privacy اور اس کے بعد Content Setting پر کلک کر کے نیچے سکرول کر یں اور Detect and run important plugin content کے آپشن کو چیک کر دیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-30

More Technology Articles