CM Punjab Orders Reversal of Internet Tax

CM Punjab Orders Reversal Of Internet Tax

خادم اعلیٰ کا اعلان۔انٹرنیٹ ٹیکس نفاذ کافیصلہ پھر واپس

پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے لینڈ لائن اور موبائل پر نافذ 19.5فیصد انٹرنیٹ ٹیکس واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس بات کا اعلان اپنی فیس بک پوسٹ میں کیا۔
اس سے پہلے پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 28 مئی 2015کو انٹرنیٹ ٹیکس کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری کیا (تفصیلات اس صفحے پر)۔ اس کے بعد 8جون 2015: ڈیجیٹل پبلشرز نے انٹرنیٹ ٹیکس کے خلاف احتجاج شروع کیا(تفصیلات اس صفحے پر

12 جون 2015: بجٹ تقریر میں حکومت نے ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لے لیا(تفصیلات اس صفحے پر)۔ اس کے بعد پنجاب حکومت نے بتایا کہ انٹرنیٹ پر ٹیکس کےنفاذ کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیاتفصیلات اس صفحے پر)۔

(جاری ہے)

اس کے بعد آج ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے اپنی پوسٹ میں سیلولر کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ صارفین کو اس فیصلے سے مطلع کریں۔


امید ہے کہ اس بار پنجاب حکومت جلد ہی انٹرنیٹ ٹیکس کے نفاذ کے فیصلے کی واپسی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کرے گی۔
حکومت پنجاب کے انٹرنیٹ ٹیکس نفاذ کے فیصلے کے بعد یوفون (تفصیلات اس صفحے پر) اور موبی لنک (تفصیلات اس صفحے پر) نے پہلے ہی انٹرنیٹ پیکیجیز کو مہنگا کر دیا ہے۔

CM Punjab Orders Reversal of Internet Tax
تاریخ اشاعت: 2015-07-30

More Technology Articles