Comcast to bring two gigabit Internet service

Comcast To Bring Two Gigabit Internet Service

2 جی بی فی سیکنڈ کی زبردست انٹرنیٹ سپیڈ

کوم کاسٹ نے کہا ہے کہ وہ سان فرانسسکو کےعلاقے بے ایریا میں گیگابٹ پرو سروس کا آغاز کرے گا۔ کوم کاسٹ دس سالوں سے اپنے فائبر نیٹ ورک پر کام کر رہا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ نئے پیکج بھی متعارف کرائے گی ۔ ان کی قیمتوں کا اعلان ان کو لانچ کرتے ہوئے کیا جائے گا۔
کوم کاسٹ گیگا بٹ پرو سروس کے تحت صارفین 2 جی بی فی سیکنڈ کی زبردست رفتار سے ڈیٹا اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


پاکستان میں پی ٹی سی ایل بھی بتدریج اپنی سپیڈ بڑھاتا جا رہا ہے مگر اس سپیڈ کے اضافے سے کچھ شہروں کے کچھ علاقوں کے لوگ ہی صحیح طرح مستفید ہوتے ہیں۔ چھوٹے شہروں میں متعارف کرائی گئی زیادہ سپیڈصارفین کے کچھ زیادہ کام نہیں آتی بلکہ پریشانی کا باعث بنتی ہے ۔ چھوٹے شہروں میں پی ٹی سی ایل کا انفراسٹرکچر وہی برسوں پرانا ہے۔ یہ انفرسٹرکچر زیادہ سپیڈپر بار بار نیٹ کو ڈس کنٹ کرتاہے جبکہ ایک یا دو ایم بی سپیڈ کے صارفین بغیر کسی مشکل کے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-19

More Technology Articles