Court rules that Samsung stole trade secrets from TSMC

Court Rules That Samsung Stole Trade Secrets From TSMC

سام سنگ نے ٹی ایس ایم سی کے تجارتی راز چرائے ہیں

تائیوان کی عدالت عظمیٰ نے فیصلہ سنایا ہے کہ سام سنگ نے ٹی ایس ایم سی (تائیوان سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کمپنی) کے تجارتی راز چرائے ہیں۔
یہ سارا قصہ تب شروع ہوا جب جولائی 2011 میں ٹی ایس ایم سی کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے سینئر ڈائریکٹر، لیانگ مونگ سونگ، نے ٹی ایس ایم سی کی نوکری کو خیرباد کہہ کر سام سنگ میں شمولیت اختیار کر لی۔ تائیوان کے کامن ویلتھ میگزین کے مطابق لیانگ نے ٹی ایس ایم سی کے سارے تجارتی راز سام سنگ کو بتا دئیے۔

میگزین کے مطابق لیانگ کی وجہ سے ہی سام سنگ 14nm/16nm پراسس کی تیاری میں ٹی ایس ایم سی کو شکست دے سکا۔سپریم کورٹ نے تمام شوائد دیکھے کہ کس طرح دونوں کمپنیوں نے 65nm سے موجودہ 14nm/16nm FinFET (جو ایپل کے اے 9 میں بھی استعمال ہو رہا ہے) پراسس بنائے۔

(جاری ہے)

سام سنگ اور ٹی ایس ایم سی نے بالکل ایک جیسے چپ سیٹ بنائے۔دونوں اتنے زیادہ ملتے جلتے تھے کہ بغیر لیبل کے انہیں پہچاننا مشکل تھا۔

عدالت نے یہ بھی فیصلہ دیا کہ لیانگ سام سنگ میں 31 دسمبر 2015 تک کام نہیں کر سکتا۔
پچھلے ماہ ایپل نے سام سنگ اور ٹی ایس ایم سی دونوں کو کہا تھا کہ اے 9 چپ سیٹ کی قیمت میں کمی کر دے۔ ایپل کے اس مطالبے پر سام سنگ تو فوراً مان گیا جبکہ ٹی ایس ایم سی نے انکار کر دیا، جس کی وجہ سے ٹی ایس ایم سی کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-27

More Technology Articles